بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 28/11/2026

دارالافتاء

 

فری لانسنگ کےذریعےخدمات فراہم کرنےپراجرت وصول کرنا


سوال

فری لانسنگ کےذریعےفراہم کی جانےوالی خدمات کےعوض اجرت وصول کرنا جائزہےیانہیں؟ نیزاس کی کون سی صورتیں جائزاورکون سی ناجائزہیں؟

جواب

واضح رہےکہ خدمات کےعوض اجرت حاصل کرنا اجارہ کہلاتا ہے۔ فری لانسنگ بھی عقداجارہ ہی کی ایک صورت ہےجس میں فری لانسرکی حیثیت اجیرمشترک کی ہےجبکہ گاہک کی حیثیت مستاجرکی ہوتی ہےاوران دونوں کےمابین عقداجارہ طےپاتاہے، چنانچہ ان کےمابین ہونےوالےعقدمیں اجارہ کی شرائط کاہوناضروری ہے۔

صورت مسئولہ میں فری لانسنگ کےذریعہ جوخدمات فراہم کی جاتی ہیں اگروہ غیرشرعی مواد پرمشتمل نہ ہوں توان کےعوض رقم وصول کرنا شرعاً جائز ہے۔

 

(الأجراءعلى ضربين مشترك  وخاص فالأول من يعمل لا لواحد) كالخياط ونحوه (أو يعمل له عملا غيرموقت)۔۔۔(أو موقتا بلا تخصيص)۔۔۔(ولا يستحق المشترك الأجرحتى يعمل كالقصار ونحوه).  (الدرالمختارشرح تنویرالابصار، باب ضمان الأجير،ج:6، ص:64)

ومنها: أن يكون مقدور الاستيفاء حقيقة أو شرعا فلا يجوزاستئجارالآبق ولا الاستئجار على المعاصي لأنه استئجار على منفعة غير مقدورة الاستيفاء شرعا. (الفتاوى الهندية، كتاب الإجارة، ج:4، ص:411)

ولا يجوز الاستئجار على الغناء والنوح وكذا سائر الملاهي لأنه استئجار على المعصية والمعصية لا تستحق بالعقد. (الھداية، كتاب الإجارة، باب الإجارة الفاسدة، ج:3، ص:306)


فتویٰ نمبر : 4292/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں