بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/11/2026 |
دارالافتاء
بیت اللہ کے گرد گول دائرے میں جماعت اور امام سے آگے ہونے کی صورتیں
سوال
حرمِ مکی میں کعبہ کے گرد دائرے کی شکل میں نماز ہوتی ہے۔ بعض لوگ امام کے مقابلے میں کعبہ سے زیادہ قریب ہوتے ہیں، بعض امام کے دائیں بائیں ہوتے ہیں مگر امام سے کچھ آگے محسوس ہوتے ہیں۔ کیا ایسی نماز درست ہے؟ اور حنبلی مسلک میں اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
مسجدِ حرام میں امام کی اقتدا کرنے والوں میں سے جو شخص اسی جانب کھڑا ہو جس جانب امام نماز پڑھا رہا ہو تو وہ اگر امام کی نسبت بیت اللہ سے زیادہ قریب ہو، خواہ امام کے دائیں جانب ہو یا بائیں جانب، تو اس کی اقتدا درست نہیں ہوگی۔ البتہ جو شخص امام کی جانب میں نہ ہو، تو وہ اگر بیت اللہ سے امام کی نسبت زیادہ قریب ہو، تب بھی اس کی نماز ا درست ہوگی۔
نیز فقہ حنبلی میں بھی یہ بات ہے کہ جو شخص اسی جانب کھڑا ہو جس جانب امام نماز پڑھا رہا ہو اور وہ امام کی نسبت بیت اللہ سے زیادہ قریب ہو، خواہ امام کے دائیں جانب ہو یا بائیں جانب، تو اس کی اقتدا درست نہیں ہوگی۔ البتہ جو شخص امام کی جانب میں نہ ہو، تو اس کی اقتدا بہر حال درست ہوگی۔
وإن صلوا حول الكعبة متحلقين جاز... ثم صلاة الكل جائزة سواء كانوا أقرب إلى الكعبة من الإمام أو أبعد، إلا صلاة من كان أقرب إلى الكعبة من الإمام في الجهة التي يصلي الإمام إليها بأن كان متقدما على الإمام بحذائه فيكون ظهره إلى وجه الإمام، أو كان على يمين الإمام أو يساره متقدما عليه من تلك الجهة، ويكون ظهره إلى الصف الذي مع الإمام ووجهه إلى الكعبة؛ لأنه إذا كان متقدما على إمامه لا يكون تابعا له فلا يصح اقتداؤه به، بخلاف ما إذا كان أقرب إلى الكعبة من الإمام من غير الجهة التي يصلي إليها الإمام؛ لأنه في حكم المقابل للإمام، والمقابل لغيره يصلح أن يكون تابعا له بخلاف المتقدم عليه. )بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، 1/ 120(
أطلق المصنف هنا: عدم صحة الصلاة قدام الإمام، ومراده غير حول الكعبة فإنه إذا استداروا حول الكعبة، والإمام منها على ذراعين، والمقابلون له على ذراع صحت صلاتهم نص عليه قال المجد في شرحه لا أعلم فيه خلافا قال أبو المعالي، وابن منجا: صحت إجماعا قال القاضي في الخلاف: أومأ إليه في رواية أبي طالب. انتهى.هذا إذا كان في جهات أما إن كان في جهة، فلا يجوز تقدم المأموم عليه، على الصحيح من المذهب. (الإنصاف في معرفة الراجح من الخلاف، 2/ 281 )
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 334
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 252
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 914
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 458
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 114
- کتاب النکاح | فتاوئ : 582
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 502
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 34
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 61
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 484
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 104
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 83
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 23
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 179
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 414
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 156
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 64
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 20
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 44
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 331
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1209
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 395
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 19
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں