بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 27/10/2026 |
دارالافتاء
میت کے گھر تین دن تک تلاوت اور اجتماعی دعا کرنا
سوال
جنازہ کی دن مغرب کے نماز کے بعد امام صاحب تلاوت کرتے ہیں اور پھر اس کے بعداجتماعی دعا فاتحہ خوانی ہوتی ہے؟اسی طرح میت کے گھر میں تین دن تک امام صاحب تلاوت کرتے ہیں اور پھر اس کے بعد دعا ہوتی ہے۔ شرعاًاس کا کیاحکم ہے؟
جواب
قرآنِ کریم کی تلاوت، میت کے لیے دعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کرنا شرعاً جائز اور باعثِ ثواب ہے، لیکن عبادات کے لیے کسی خاص وقت، دن یا طریقے کو لازم قرار دینا، اور کسی ایسے طریقے کو مستقل رسم و رواج بنا لینا جس کی شرعاً تخصیص ثابت نہ ہو،درست نہیں۔
صورتِ مسئولہ میں جنازے کے دن مغرب کی نماز کے بعد امام صاحب کا تلاوت کرنا، پھر اجتماعی دعا اور فاتحہ خوانی کرنا، اسی طرح میت کے گھر میں تین دن تک امام صاحب کا تلاوت کرنا اور اس کے بعد اجتماعی دعا کرنا،اگر اس کولازم اور ضروری تصور کیا جاتاہو، تو یہ شرعاً ناجا ئز ہے، کیونکہ شریعت میں جنازے کے دن مغرب کے بعد یا میت کے گھر تین دن تک اسی مخصوص طریقے سے تلاوت اور اجتماعی دعا کرنے کی کوئی تخصیص ثابت نہیں۔البتہ اگر کسی خاص وقت کی پابندی اور اس عمل کوشرعاً لازم سمجھے بغیر قرآنِ کریم کی تلاوت کی جائےاور میت کو ایصالِ ثواب کیا جائے اور اس کے لیے اجتماعی دعا کی جائےتو اس کی گنجائش ہے۔
عن عائشة رضي الله عنها، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:من أحدث في أمرنا هذا ما ليس فيه فهو رد. قال ابن عيسى: قال النبي صلى الله عليه وسلم: من صنع أمرا على غير أمرنا فهو رد.(سنن أبي داود، كتاب السنة، باب في لزوم السنة، رقم الحديث: 4606)
(قوله وشر الأمور محدثاتها)…..والمحدثات بفتح الدال جمع محدثة والمراد بها ما أحدث وليس له أصل في الشرع ويسمى في عرف الشرع بدعة وما كان له أصل يدل عليه الشرع فليس ببدعة. (فتح الباري، كتاب الفتن، باب الاقتداء بسنن رسول الله صلى الله عليه وسلم، ج:13،ص:253)
ويكره اتخاذ الطعام في اليوم الأول والثالث وبعد الأسبوع ونقل الطعام إلى القبر في المواسم، واتخاذ الدعوة لقراءة القرآن وجمع الصلحاء والقراء للختم أو لقراءة سورة الأنعام أو الإخلاص.(ردالمحتارعلى الدرالمختار،ج:2،ص:240)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 331
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 248
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 907
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 458
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 578
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 499
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 34
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 479
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 83
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 64
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 328
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1203
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 391
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں