بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 29/10/2026

دارالافتاء

 

نماز جنازہ میں تیسری تکبیر کے بعد دعا یاد نہ ہونے کی صورت میں دوسری دعا پڑھنا


سوال

اگر کسی شخص کو نماز جنازہ کی تیسری تکبیر کے بعد پڑھی جانے والی دعا یاد نہ ہو تو کیا وہ اس کی جگہ کوئی دوسری دعا پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ نماز جنازہ کی تیسری تکبیر کے بعد میت کے لیے دعا کرنا مسنون ہے، لیکن اس موقع پر کوئی مخصوص دعا لازم  نہیں۔ لہٰذا اگر کسی شخص کو تیسری تکبیر کے بعد پڑھی جانے والی مسنون دعا یاد نہ ہو تو وہ اس کی جگہ کوئی دوسری دعا پڑھ سکتا ہے۔

 

وصلاة الجنازة أربع تكبيرات ولو ترك واحدة منها لم تجز صلاته، هكذا في الكافي.فيكبر للافتتاح ويقول: سبحانك اللهم إلخ، ثم يكبر أخرى ويصلي على النبي صلى الله عليه وسلم ثم يكبر أخرى ويدعو للميت وجميع المسلمين وليس فيها دعاء مؤقت وعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه كان يقول:(اللهم اغفر لحينا وميتنا وشاهدنا وغائبنا وصغيرنا وكبيرنا وذكرنا وأنثانا اللهم من أحييته منا فأحيه على الإسلام ومن توفيته منا فتوفه على الإيمان) فإن كان الميت صغيرا عن أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - أنه يقول: اللهم اجعله لنا فرطا اللهم اجعله لنا ذخرا وأجرا اللهم اجعله لنا شافعا ومشفعا هذا إذا كان يحسن ذلك فإن كان لا يحسن يأتي بأي دعاء شاء. (الفتاوى الهندية، كتاب الصلاة، ج:1، ص:164)

ومن لا يحسن الدعاء يقول: اللهم اغفر للمؤمنين والمؤمنات. (البحر الرائق، كتاب الجنائز، ج:2، ص:197)


فتویٰ نمبر : 11160/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں