بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 26/10/2026 |
دارالافتاء
پلاسٹک سرجری کے ذریعے موٹی ناک کو خوبصورت بنانا
سوال
اگر کسی انسان کی ناک غیر معمولی حد تک بڑی اور بدصورت ہو، تو کیا وہ پلاسٹک سرجری کے ذریعے اس کی اصلاح کر کے اسے خوبصورت یا نارمل بنا سکتا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ ازروئے شریعت انسان کو اپنے جسم میں تبدیلی کرنے اور تغییر لانے سے منع کیا گیا ہے چنانچہ حُسن وخوبصورتی کے لیے یا مزید پُرکشش بننے کے لیے سرجری کا عمل "تغییر لخلق الله " کے زمرے میں آنے کی بنا پر حرام ہے۔ تاہم اگر کوئی عضو واقعتاً معتدل فطری ہیئت کے مطابق نہ ہو، جس کی وجہ سے وہ عیب معلوم ہوتا ہو اور اس کے ساتھ معاشرہ میں رہنا اور چلنا پھرنا نفسیاتی طور پر باعث اذیت ہو، تو اس کی ساخت کو معتدل ہیئت کے مطابق بنانے کے لئے سرجری کروانے کی گنجائش ہوگی۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر ناک اتنی زیادہ موٹی ہو کہ عادتاً لوگوں کی ناک ایسی نہیں ہوتی، اور چہرے کی ساخت کی نسبت سے واقعتاً بہت بڑی اور غیر معتدل ہو اور اس وجہ سے چلنا پھرنا نفسیاتی طور پر باعث اذیت ہو، تو اس کی ساخت کو معتدل بنانے کے لئے سرجری کرنے کی گنجائش ہوگی، اور اگر ناک فطرت کے مطابق ہو لیکن اس میں مزید حسن کے لئے پلاسٹک سرجری کرنا چاہے تو شریعت اس کی اجازت نہیں دیتی۔
عن عبد الله. قال:لعن الله الواشمات والمستوشمات، والنامصات والمتنمصات، والمتفلجات للحسن المغيرات خلق الله. (صحيح مسلم، کتاب اللباس والزينة، باب تحريم فعل الواصلة والمستوصلة إلخ، ج:2، ص:212 )
وفيه إشارة إلى أن الحرام هو المفعول لطلب الحسن أما لواحتاجت إليه لعلاج أو عيب في السن ونحوه فلابأس. (شرح النووي علی مسلم، ج:14، ص:107)
"والحاصل أن كل ما يفعل من جسم من الزيادة أونقص من أجل الزينة بما يجعل الزيادة أو النقصان مستمرا مع الجسم وبما يبدو منه أنه كان فی أصل الخلقة هكذا فانه تلبيس وتغيير منهي عنه ـ وأما ما تزينت به المرأة من تحمير الأيدی أو الشفاه أو العارضيين بما لا يلتبس بأصل الخلقة فإنه ليس داخلا فی النهي عند جمهور العلماء. وأما قطع الإصبع الزائدة ونحوها ليس تغييرا لخلق الله وإنه من قبيل إزالة العيب أو مرض، فأجازه أكثر العلماء خلافا لبعضهم."(تكملة فتح الملهم، كتاب الباس والزينة، ج:4 ، ص: 195)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 330
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 247
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 902
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 456
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 478
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 325
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1199
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں