بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 16/10/2026

دارالافتاء

 

انتقال اور رجسٹری کی شرعی حیثیت


سوال

ایک سوسائٹی والا A,B,C,Dمیں زمین فروخت کرتے ہیں ۔بائع مشتری کو باقاعدہ زمین کی حدود متعین کرتا ہے اور مشتری کو رجسڑی اور سٹامپ پیپر میں  قبضہ دینے کے ساتھ ساتھ اس کوزمین کا قبضہ اور خریدوفروخت  اور اجارہ پردینے میں مکمل اختیاردیا جاتا ہے۔اب سوال یہ کہ کیا رجسڑی اور انتقال سے زمین پر قبضہ متصور ہوگا یا نہیں؟ اگراس کےذریعے قبضہ متصو ر نہ ہو،تو زمین پر قبضہ کس طرح متصور ہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ ہر چیز کا قبضہ اس کی حیثیت کے مطابق ہوتا ہےجیسے زمین میں بائع مشتری کوزمین کا حدود متعین کرےاوربائع اپنا تصرف ختم کرکے مشتری کو  خرید وفروخت، اجارہ پر دينے، تعمير وغيره کا حق دے ،تو ایسی صورت میں مشتری کا زمین پرقبضہ متصور ہوگا ، جب کہ زمین کی رجسٹری اور انتقال قبضہ کی علامت توہے،لیکن زمین کی تعیین اورحوالگی کے بغیر صرف انتقال یا رجسٹری یہ قبضہ شمارنہیں ہوتا۔

 

( قوله والتمكن من القبض كالقبض) قال فی التتارخانية قد ذكرنا أن الهبة لا تتم إلا بالقبض والقبض نوعان حقيقي وأنه ظاهر وحكمي وذلك بالتخلية وقد أشار في هذه المسألة إلى القبض الحكمي وهو القبض بطريق التخلية.(البحر الرائق شرح كنز الدقائق، كتاب الھبة، ج:7، ص:486)


فتویٰ نمبر : 4252/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں