بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 28/10/2026 |
دارالافتاء
بقدر ضرورت علم دین سیکھنے کے لئے ایک مطالعاتی نصاب کا خاکہ
سوال
میں ایک تاجر ہوں، اپنے کاروبار میں مصروف رہتا ہوں۔ میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے جس میں، میں باضابطہ طور پر درسِ نظامی مکمل کر لوں اور میرا بہت شوق ہے کہ میں بھی علمائے کرام کی صف میں شامل ہو جاؤں، تو میں کن کن کتابوں کو پڑھ کر دینی علم حاصل کر سکوں، تاکہ مروجہ نظام کے تحت نہ ہو، بلکہ ہر فن میں کچھ کتابیں پڑھ لوں تاکہ علمائے کرام کی صف میں شامل ہو جاؤں اور مجھے بھی ان فضائل میں سے حصہ ملے۔
جواب
واضح رہے کہ بقدر ضرورت دین کا علم حاصل کرنا واقعۃً ہر مسلمان پر فرض ہے ۔رسول اللہ ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ. (علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے)۔اس سے مراد یہ ہے کہ ہر مسلمان کے لیے کم از کم بنیادی اور ضروری مسائل کا علم حاصل کرنا لازم و ضروری ہے۔
دین کے بنیادی اور ضروری مسائل کو سیکھنے کے لئے مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے درج ذیل نصاب تجویز کیا ہے۔
پہلے حصہ، وہ کتابیں ہیں جو ابتدائی ضروری معلومات پر مشتمل ہیں :
(1) حیاۃ المسلمین از حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی قدس سرہ
(2) فروع الایمان از حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی قدس سرہ
(3) تعلیم الدین از حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی قدس سرہ
(4) مردوں کے لئے " بہشتی گوہر" اور عورتوں کے لئے "بہشتی زیور" از حکیم الامت ؒ
(5) جزاء الاعمال از حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی قدس سرہ
(6) سیرت خاتم الانبیاء از حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب قدس اللہ علیہ
(7) حکایات صحابہ از شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب سہانپوری رحمۃ اللہ علیہ
(8) تاریخ اسلام کامل از حضرت مولانا محمد میاں صاحب رحمۃ اللہ علیہ
(9) اسوۃ رسول اکرم ﷺ از حضرت مولانا ڈاکٹر عبد الحئی صاحب عارفی رحمۃ اللہ علیہ
دوسرے حصے میں وہ کتابیں ہیں جن سے دینی معلومات میں اتنی وسعت اور استحکام پیدا ہو جائے کہ انسان گمراہ کرنے والوں سے گمراہ نہ ہو:
(1) معارف القرآن از حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحبؒ یا تفسیر عثمانی از شیخ الاسلام حضرت علامہ شبیر احمد عثمانی صاحبؒ
(2) معارف الحدیث کامل از حضرت مولانا محمد منظور نعمانی صاحب مد ظلہم
(3) بہشتی زیور کے مسائل از حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ یا علم فقہ از حضرت مولانا عبدالشکور صاحب لکھنویؒ
(4) عقائد اسلام از حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کاندھلویؒ
(5) شریعت و طریقت از حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ
انشاء اللہ ان کتابوں کے مطالعے سے دین کی اتنی ضروری معلومات حاصل ہو جائیں گی کہ ان کے بعد اپنی زندگی سنور جائے، اور انسان کسی باطل نظریے سے گمراہ نہ ہو۔ (فتاوی عثمانی ، ج: 1 ، ص:118)
عن أنس بن مالك عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "طَلب العلم فريضةٌ على كل مسلم" )شعب الإيمان 3/ 195 (
عن الحسن قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من جاءه الموت وهو يطلب العلم ليحيى به الإسلام، فبينه وبين النبيين درجة واحدة في الجنة ۔(مسند الدارمي، 1/ 163)
عن أبي أمامة الباهلي قال: "ذكر لرسول الله صلى الله عليه وسلم رجلان أحدهما عابد والآخر عالم، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فضل العالم على العابد كفضلي على أدناكم. ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله وملائكته وأهل السماوات والأرضين حتى النملة في جحرها وحتى الحوت ليصلون على معلم الناس الخير(هذا حديث حسن صحيح غريب)."(جامع الترمذی ج:4 ص:416 )
عن عثمان بن عفان، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يشفع يوم القيامة ثلاثة: الأنبياء، ثم العلماء، ثم الشهداء. (سنن ابن ماجة، ج:5 ص:367)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 331
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 248
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 907
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 458
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 578
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 499
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 34
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 479
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 83
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 64
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 328
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1203
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 391
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں