بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 25/10/2026

دارالافتاء

 

مرد یا عورت کا خضاب لگانا


سوال

مرد یا عورت کے لیے خضاب (رنگ) لگانے کا حکم کیا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ مرد اور عورت دونوں کے لیے بالوں میں خضاب لگانا جائز ہے۔ مرد کے لیے بال اور داڑھی میں خضاب لگانا مستحب ہے، البتہ سیاہ خضاب لگانا مکروہ ہے۔ لہٰذا مرد و عورت دونوں کے لیے خالص سیاہ کے علاوہ کسی اور رنگ مثلاً مہندی وغیرہ سے بالوں کو رنگنا جائز ہے۔

 

يستحب للرجل خضاب شعره ولحيته ولو في غير حرب في الأصح، والأصح أنه عليه الصلاة والسلام لم يفعله، ويكره بالسواد.(ردالمحتار على الدر المختار، كتاب الحظر والاباحة، ج:6، ص:422)

ولا بأس بخضاب الرأس واللحية بالحناء والوشمة للرجال والنساء لأن ذلك سبب لزيادة الرغبة والمحبة بين الزوجين. (البحر الرائق، كتاب الكراهية، ج:8، ص:208)


فتویٰ نمبر : 6833/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں