بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 23/10/2026 |
دارالافتاء
لیکچرارکےلیےغیرحاضری کےدنوں کی تنخواہ لینا
سوال
علمائےدینِ متین اس استاد کےبارےمیں کیا فرماتےہیں جوکسی مدرسےیا یونیورسٹی میں حکومت کی طرف سےاستاداورلیکچرارکی حیثیت سےملازمت پرمقرر ہو، لیکن مقررہ وقت پراپنی ڈیوٹی پرحاضرنہ ہویاضابطےکےخلاف غیرحاضررہے؟ ایسےاستادکےلیےاس ملازمت کی تنخواہ وصول کرنا شرعاً جائزہےیا نہیں؟ نوٹ:یونیورسٹی میں لیکچرارصرف لیکچردینےکےمکلف ہیں یا عام ملازمین کی طرح پورا ٹائم یونیورسٹی میں گزارنےکے۔
جواب
واضح رہےکہ وہ اجیرجوکسی خاص مدت کےاندراپنی خدمات سپردکرکےاجرت کا مستحق بنتاہےاجیرخاص کہلاتاہے۔ اجیرخاص کی ذمہ داری ہےکہ وہ مقررہ مدت میں اپنےآپ کوذمہ داری کےلیےحوالہ کرےاوراس دوران کسی اورکام میں مشغول نہ ہوورنہ وہ اجرت کا مستحق نہیں ہوگا۔ صورت مسؤلہ کےمطابق لیکچراراس وقت تنخواہ لینےکا مستحق ہوتاہے، جب ڈیوٹی کےمقررکردہ اوقات میں وہ ملازمت کی جگہ حاضررہے۔ تاہم حکومتی قوانین کےمطابق جس مقدار میں چھٹیوں کی اجازت ہواگرحسبِ ضابطہ اسی مقدارمیں چھٹیاں کرےتوان چھٹیوں کےایام کی تنخواہ لےسکتاہے، لیکن اگرمقررہ مقدارسےزائدغیرحاضررہتاہے توان ایام کی تنخواہ لیناجائزنہیں۔ نیزادارہ کےقوانین کےمطابق اگرلیکچرارادارہ میں صرف لیکچردینےکا مکلف ہوتوایسی صورت میں اس کےلیےصرف مقررہ لیکچردیناضروری ہوگالیکن اگرمعاہدہ کےمطابق ادارہ میں کل وقت گزارنا ضروری ہوتوایسی صورت میں حسب ِمعاہدہ مقررہ وقت ساراادارہ میں گزارنےکا پابند ہوگا۔
الأجير الذي استؤجر على أن يعمل بنفسه ليس له أن يستعمل غيره. (درر الحكام في شرح مجلة الأحكام،الباب السادس في بيان أنواع المأجوروأحكامه، الفصل الرابع في بيان إجارة الآدمي، المادة:571، ج:1، ص:657)
والخاص الذي يستحق الأجرة بتسليم نفسه في المدة، وإن لم يعمل. (تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق،كتاب الإجارة، باب ضمان الأجير،ج:5، ص:134)
إذا استأجر رجلا يوما ليعمل كذا فعليه أن يعمل ذلك العمل إلى تمام المدة ولا يشتغل بشيء .(الفتاوى الھندية،كتاب الإجارة، الباب الثالث الأوقات التي يقع عليهاعقدالإجارة،ج:4، ص:416)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں