بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 25/10/2026 |
دارالافتاء
اہل محلہ کا مسجد کی بجلی استعمال کرنا
سوال
ایک مسجد میں پورے گاؤں کے امیر و غریب سب کے حسبِ توفیق چندے سے خالص مسجد اور مدرسے کے استعمال کے لیے ایک سولر سسٹم لگایا گیا۔ جس مسجد میں یہ لگا ہے، اس محلے میں پانی کی شدید قلت ہے۔ بجلی نہ ہونے کی صورت میں لوگ جنریٹر میں پیٹرول ڈال کر پانی بھرتے ہیں۔ اب اگر کوئی شخص مسجد کے سولر سے موٹر لگاتا ہے یا اپنے گھر کی بیٹری یا موبائل وغیرہ چارج کرواتا ہے، تو کیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر محلے کے لوگ مل بیٹھ کر یہ مشورہ کر لیں کہ دن کے وقت تو ویسے بھی سورج کی روشنی سے بجلی بنتی ہے، اس لیے اگر کوئی موٹر لگائے گا تو وہ فی گھنٹہ پانچ سو روپے یا حسبِ مشورہ مسجد میں جمع کرے گا، جس سے مسجد کی دیگر ضروریات پوری کی جائیں گی (جیسے جھاڑو، واشرومز کے لیے تیزاب، برش، لوٹے وغیرہ)تو کیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ مسجد کی مملوکہ اشیاء اور بجلی وغیرہ اگر مسجد کی ضرورت سے زائد ہوں اور فی الحال اس کی مسجد کو کوئی ضرورت نہ ہو، تواسے معقول عوض کے بدلے فروخت کرکے مسجد کے مصارف میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نیز عام طور پر مسجد میں چندہ دینے والے مسجد کی بنیادی ضروریات کے ساتھ دیگر معمولی نوعیت کے مصارف بھی ملحوظ رکھتے ہیں، اس لیے بوقتِ ضرورت مسجد میں موبائل فون چارج کرنے کی گنجائش ہوگی۔ البتہ موٹر لگانا یا گھر کی بیٹری چارج کرنا چونکہ زیادہ بجلی کا متقاضی ہے، اس لیے یہ ذاتی طور پر بلا اجازت اور بلا عوض استعمال کرنا جائز نہیں۔
صورتِ مسئولہ میں اگر مسجد کا سولر سسٹم اضافی بجلی پیدا کر رہا ہو اور اس اضافی بجلی کی مسجد کو ضرورت نہ ہو، تو معقول عوض کے بدلے اسے فروخت کرنا جائز ہوگا، اور اس رقم کو مسجد کی ضروریات میں استعمال کیا جائے گا۔
الفاضل من وقف المسجد هل يصرف إلى الفقراء؟ قيل:لا يصرف وأنه صحيح ولكن يشتري به مستغلا للمسجد. (الفتاوى الهندية، كتاب الوقف، الباب الحادى عشر في المسجد، ج:2، ص:463)
ينقل الحصر والحشيش إلى مسجد آخر على الصحيح من مذهب أبي يوسف أو يبيعها القيم لأجل المسجد. (دررالحكام شرح غررالأحكام، كتاب الوقف، ج:2، ص:135)
والإذن دلالة بمنزلة الإذن إفصاحا كما في شرب ماء السقاية وكمن نصب القدر على الكانون وجعل فيه اللحم وأوقد النار تحته فجاء إنسان وطبخه لم يكن ضامنا لوجود الإذن دلالة. (المبسوط للسرخسي، كتاب الحج، ج:4، ص:160)
متولي المسجد ليس له أن يحمل سراج المسجد إلى بيته وله أن يحمله من البيت إلى المسجد، كذا في فتاوى قاضي خان. (الفتاوی الهندية، الباب الحادي في المسجد وما يتعلق به، الفصل الثاني في الوقف، ج:2، ص:462)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں