بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

شفتل اور گنے کی پیداوار میں عشر


سوال

اگر ایک شخص نے گنے کاشت کیے ہیں اور اس کے ساتھ شفتل بھی کاشت کیا ہے۔ تو گنے اصل ہیں اور شفتل اس کے ضمن میں یعنی فرع۔ تو کیا گنے کے ساتھ شفتل پر بھی عشر لازم ہے یا نہیں؟

جواب

واضح کہ عشر یا نصف عشر اس فصل میں وجب ہوتا ہے جسے زمین سے مقصودا حاصل کیا جائے ۔

 صورت مسئولہ میں شفتل بھی جانوروں کے چارے کے لیے مقصودا کاشت کیا جاتا ہے۔ اس لیے گنے کی طرح اس میں بھی عشر واجب ہوگا۔

 

والنوع الثاني شرط المحلية، وهو أن تكون عشرية فلا عشر في الخارج من أرض الخراج، ووجود الخارج، وأن يكون الخارج منها مما يقصد بزراعته نماء الأرض هكذا في البحر الرائق.فلا عشر في الحطب والحشيش والقصب والطرفاء والسعف. (الفتاوى الهندية،  کتاب الزکوۃ، ج:1، ص:247)


فتویٰ نمبر : 11079/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں