بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
غیر محرم عورتوں سے پردہ کرنا
سوال
میں اپنے ایک شیخ سے بیعت ہوں۔ میرے شیخ نے مجھے ہدایت فرمائی ہے کہ میں اپنی قریبی رشتہ دار غیر محرم خواتین سے شرعی پردہ کروں، یعنی ان سے بلا ضرورت گفتگو نہ کروں، ان کے گھروں میں بلا ضرورت نہ جاؤں، انہیں نہ دیکھوں اور ان کے ساتھ ہدیہ وغیرہ کا لین دین بھی نہ کروں۔اب بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میرے شیخ کی طرف سے یہ پردے کا حکم شریعت میں ثابت نہیں، بلکہ بغیر کسی شرعی عذر کے اختیار کیا گیا ایک من گھڑت اور زائد پردہ ہے۔شرعی لحاظ سے میرے لیے کیا کرنا چاہیے؟
جواب
واضح رہے کہ جس طرح عورتوں کو غیر محرم مردوں سے شرعی پردے کا حکم ہے، اسی طرح مردوں کو بھی غیر محرم عورتوں سے غیر ضروری اختلاط و بے تکلفی سے بچنے کا حکم ہے۔ لہٰذا اگر کسی شیخ نے اپنے مرید کو غیر محرم رشتہ دار خواتین سے غیر ضروری میل جول، گفتگو اور آمدورفت سے اجتناب کی ہدایت کی ہوتو اسے فی نفسہ من گھڑت پردہ کہنا درست نہیں، بلکہ یہ شرعی حدود کی رعایت اور احتیاط کے دائرے میں ہے۔ البتہ یہ بات بھی واضح رہے کہ ہر غیر محرم رشتہ دار سے ہر قسم کی گفتگو، ملاقات یا ہدیہ کے لین دین کو مطلقاً ناجائز قرار دینا درست نہیں۔چچا زاد، پھوپھی زاد، ماموں زاد اور خالہ زاد بہنیں شرعاً غیر محرم ہیں، اس لیے ان سے پردہ کرنا ضروری ہے۔ تاہم ضرورت کے وقت بقدرِ ضرورت گفتگو کرنا، کسی جائز ضرورت سے ان کے گھر جانا جائز ہے، بشرطیکہ شرعی حدود کی خلاف ورزی نہ ہو۔البتہ بلا ضرورت ان کے ساتھ بے تکلفی، ہنسی مذاق، کثرت سے میل جول اور خلوت یا ایسی صورت میں ان کی طرف دیکھنا جس میں فتنے کا اندیشہ ہو، ان امور سے بہرحال اجتناب لازم ہے۔
قال الله تعالى:﴿قُل لِّلۡمُؤۡمِنِينَ يَغُضُّوا مِنۡ أَبۡصٰرِهِمۡ وَيَحۡفَظُوا فُرُوجَهُمۡۚ ذٰلِكَ أَزۡكىٰ لَهُمۡ﴾ [النور: 30]
وأما النظر إلى الأجنبيات فنقول: يجوز النظر إلى مواضع الزينة الظاهرة منهن وذلك الوجه والكف في ظاهر الرواية، كذا في الذخيرة. وإن غلب على ظنه أنه يشتهي فهو حرام، كذا في الينابيع. النظر إلى وجه الأجنبية إذا لم يكن عن شهوة ليس بحرام لكنه مكروه، كذا في السراجية. وروى الحسن عن أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - يجوز النظر إلى قدمها أيضا ۔(الفتاوی الهندية، كتاب الكراهية،الباب الثامن في ما يحل للرجل النظر۔۔۔ج:5،ص:328)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں