بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

منافع کی نیت سےخریدے ہوئےبٹ کوائنز پرزکوۃ کا شرعی حکم


سوال

اگرکسی شخص نے والٹ میں بٹ کوائن خرید کر مستقبل میں منافع حاصل کرنےکی نیت سےمحفوظ کیےہوئےہوں، اوروہ پھران کی خرید و فروخت نہ کررہا ہو بلکہ صرف والٹ میں رکھےہوئے ہوں، تو کیا ان بٹ کوائنزپرزکوٰۃ واجب ہوگی؟

جواب

واضح رہے کہ سونا، چاندی اورچرنےوالےجانوروں کےعلاوہ دیگرتمام اشیا میں زکوۃ اس وقت فرض ہوتی ہےجب ان کو تجارت کی نیت سےخریدا گیاہو۔ لہذا  جب کسی چیزکوخریدتےوقت یہ نیت ہوکہ اسےنفع پربیچا جائےگا تواس پرزکوۃ واجب ہوجاتی ہے۔

صورت مسئولہ میں اگر بٹ کوائنز (Bitcoins) اس نیت سے خرید کر اپنے والٹ میں محفوظ کیے گئےہوں کہ مستقبل میں ان کی قیمت بڑھنےپرانہیں فروخت کرکےمنافع حاصل کیا جائےگا توشرعاً اس پرزکوۃ واجب ہوگی۔

 

ثم لا خلاف ان نية التجارة اذا اقترنت بالشراء او الاعارة صار المال للتجارة لان النية اقترنت بعمل التجارة. (المبسوط للسرخسي، كتاب الزكاة، باب زكاة الحلی، ج: 2، ص: 198)

كل ما كان من اموال التجارة كائنا ما كان من العروض والعقار والمكيل والموزون وغيرها تجب فيه الزكاة اذا بلغ نصاب الذهب او الفضة وحال عليه الحول وهو ربع عشره. (تحفة الفقهاء، كتاب الزكاة، باب زكاة أموال التجارة، ج: 1، ص: 271)


فتویٰ نمبر : 11081/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں