بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 21/10/2026

دارالافتاء

 

قسط کی رقم کسی کو قرض پر دینا


سوال

ایک آدمی لوگوں سے قسطیں جمع کرتا ہے اور ہر مہینے کی 15 تاریخ کو  قسط کی رقم نکالتا ہےکیا وہ آدمی 15 تاریخ تک یہ رقم کسی کو قرض پر دے سکتا ہے یا نہیں؟                           

جواب

واضح رہے کہ امانت کی رقم کو مالک کی اجازت کے بغیر ذاتی استعمال میں لانا یا کسی کو قرض دیناامانت میں خیانت اور ناجائز ہے، صورتِ مسئولہ میں قسط  کی رقم جمع کرنے والے کے پاس امانت ہوتی ہے۔ لہٰذا اس رقم کو نہ تو وہ خود اپنے استعمال میں لا سکتا ہے اور نہ ہی کسی کو بطورِ قرض دے سکتا ہے۔ البتہ اگر تمام کمیٹی ممبران  باقاعدہ اجازت دے دیں، تو اس صورت میں ان کی اجازت کے مطابق تصرف کرنا جائز ہوگا۔

 

وأما حكمها فوجوب الحفظ على المودع وصيرورة المال أمانة في يده ووجوب أدائه عند طلب مالكه، كذا في الشمني.  الوديعة لا تودع ولا تعار ولا تؤاجر ولا ترهن، وإن فعل شيئا منها ضمن، كذا في البحر الرائق. (الفتاوى الهندية، كتاب الوديعة، ج:4، ص:338)


فتویٰ نمبر : 4201/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں