بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

صلی اللہ علیہ و سلم، پڑهنے سے درود شریف کا ثواب ملنا


سوال

صرف"صلی اللہ علیہ و سلم" پڑهنے سے درود شریف کا ثواب ملتا ہے یا "محمد صلی اللہ علیہ وسلم" پڑھنے سے درود شریف کا ثواب ملتا ہے؟

 

جواب

واضح رہے کہ درودشریف کے مختلف الفاظ منقول ہیں۔ کسی بھی درست مفہوم پر مشتمل کلمات سے درود پڑھنا جائز ہے، اوراس سے درود پڑھنے کا ثواب حاصل ہو جاتا ہے، البتہ درودِ ابراہیمی دوسرے درودوں کی بہ نسبت افضل ترین کلمات پر مشتمل ہے،  اس کے صیغے تمام درودوں سے زیادہ فضیلت رکھتے ہیں۔

صورت مسئولہ میں "صلی اللہ علیہ و سلم" اور"محمد صلی اللہ علیہ وسلم" دونوں میں سے ہر ایک کے پڑھنے سے درود شریف کا ثواب مل جاتا ہے۔

 

عبد الله ابن عيسى: سمع عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: لقيني كعب بن عجرة فقال: ألا أهدي لك هدية سمعتها من النبي صلى الله عليه وسلم؟ فقلت: بلى، فأهدها لي، فقال: سألنا رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلنا: يا رسول الله، كيف الصلاة عليكم أهل البيت، فإن الله قد علمنا كيف نسلم عليكم؟ قال: (قولوا: اللهم صل على محمد وعلى آل محمد، كما صليت على إبراهيم، وعلى آل إبراهيم، إنك حميد مجي، اللهم بارك على محمد وعلى آل محمد، كما باركت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم، إنك حميد مجيد). (صحيح البخاري، كتاب الأنبياء، ج:1، ص:477، رقم الحديث:3382، مكتبة:المكتبة المظهرية جلشن اقبال كراتشي)


فتویٰ نمبر : 6809/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں