بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

مسجد میں تنگی کے باعث متصل مدرسے کے احاطے میں نمازجمعہ پڑھنا


سوال

ہماری مسجد میں جگہ تنگ ہونے کی وجہ سے مسجد کے ساتھ ٹچ مدرسہ کے احاطہ میں نماز جمعہ اداکرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہےجمعہ کے صحیح ہونے کے لیے "مسجد" ہونا شرط نہیں ، بلکہ شہر یا بڑی بستی کی حدود میں جہاں جمعہ کی دیگر شرائط پائی جائیں، کسی بھی پاک جگہ نمازِ جمعہ ادا کی جا سکتی ہے۔

لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر مسجد میں جگہ تنگ ہوتو مدرسہ کے احاطے میں نماز جمعہ ادا کرنا جائزہے ۔

 

وأما الشرائط التي ترجع إلى غير المصلي فخمسة في ظاهر الروايات، المصر الجامع، والسلطان، والخطبة، والجماعة، والوقت.(بدائع الصنائع،كتاب الصلوٰۃ،فصل بيان شرائط الجمعة،ج:1،ص:259)


فتویٰ نمبر : 11057/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں