بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 15/08/2026 |
دارالافتاء
وإن عليكم لحافظين، كی جگہ وما أنا عليكم بحافظين،پڑھنا
سوال
ایک امامِ مسجد نماز جمعہ میں سورۃ الانفطار کی تلاوت کر رہا تھا، کہ "وإن عليكم لحافظين" كی جگہ "وما أنا عليكم بحافظين"پڑھا، اب سوال یہ ہے کہ اس سے نماز فاسد ہوئی کہ نہیں؟اور کیا نماز لوٹانے کا اعلان لوگوں میں کرے یا نہیں؟
جواب
اگر کوئی شخص نماز کے اندر تلاوت میں کوئی ايسا کلمہ زائد پڑھے یا کم کرے یا ایک کلمہ کی جگہ دوسرا کلمہ پڑھے اور یا جملوں میں ایسی تقدیم و تاخیر کرے،جس سے معنی اس طرح متغیر ہوتا ہو کہ اس کا اعتقاد کفر ہو، اور وقف تام بهی نہ کیا ہو اور نہ نماز میں اس کی اصلاح کی ہو، تو اس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے اور اس کا اعادہ ضروری ہوتا ہے،اور اگر معنی ایسا متغیر نہ ہوتا ہو تو نماز فاسد نہیں ہوتی۔
صورت مسئولہ میں " وإن عليكم لحافظين" کی جگہ "وما أنا عليكم بحافظين"پڑھنے سے معنی میں ایسا بگاڑ لازم نہیں آتا جس کا اعتقاد کفر ہو، بلکہ یہ دوسری آیت "وما أنا عليكم بحفیظ"کے ہم معنی ہے، اس لیے نماز فاسد نہیں ہوئی اور لوٹانا ضروری نہیں۔
ولو زاد كلمة أو نقص كلمة أو نقص حرفا،قدمه أو بدله بآخر نحو من ثمره إذا أثمر واستحصد تعالى جد ربنا انفرجت بدل انفجرت إياب بدل أواب لم تفسد ما لم يتغير المعنى، ( قوله ولو زاد كلمة) اعلم أن الكلمة الزائدة إما أن تكون في القرآن أو لا، وعلى كل إما أن تغير أو لا، فإن غيرت أفسدت مطلقا نحو"وعمل صالحا" وكفر"فلهم أجرهم" ونحو "وأما ثمود فهديناهم" وعصيناهم وإن لم تغير، فإن كان في القرآن نحو "وبالوالدين إحسانا"وبرا لم تفسد في قولهم وإلا نحو" فاكهة ونخل"وتفاح " ورمان. (رد المحتار علی الدرالمختار، كتاب الصلوة، ج:2، ص:396)
وإن غير المعنى تغييرا فاحشا بأن قرأ وعصى آدم ربه بنصب الميم ورفع الرب وما أشبه ذلك مما لو تعمد به يكفر، إذا قرأ خطأ فسدت صلاته في قول المتقدمين. ( الفتاوى الهندية، كتاب الصلوة، ج:1، ص:139)
ومنها: ذكر كلمة مكان كلمة على وجه البدل إن كانت الكلمة التي قرأها مكان كلمة يقرب معناها وهي في القرآن لا تفسد صلاته نحو إن قرأ مكان العليم الحكيم وإن لم تكن تلك الكلمة في القرآن لكن يقرب معناها عن أبي حنيفة ومحمد - رحمهما الله تعالى - لا تفسد وعن أبي يوسف - رحمه الله تعالى - تفسد نحو إن قرأ التيابين مكان التوابين. (الفتاوى الهندية، كتاب الصلوة، ج:1، ص:137)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں