بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

گھر کےمیوےاورسبزی میں عشرکاحکم


سوال

مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے گھرکےاحاطے میں چند میوے داردرخت ہے توکیاان سے حاصل ہونے والے میوے میں شرعاعشرواجب ہوگا یا نہیں ؟نیزیہ بھی بتائے کہ ہم نےگھر میں کچھ سبزی بھی کاشت کی ہے جوکہ گھر میں استعمال ہوتی ہے اور زیادہ ہونے پر کچھ نہ کچھ بازار میں یاکسی دوسرے پر بیچ دیتے ہیں، کیاان سبزیوں میں بھی عشرواجب ہوگا یانہیں؟

جواب

واضح رہے کہ جومیوہ گھرکےاحاطے میں لگائے گئےدرختوں سے حاصل ہویاسبزی گھرکےاحاطے میں اگائی گئی ہوتواس میوے یاسبزی میں عشرواجب نہیں ہوتابلکہ اس کوگھرکے تابع شمار کیاجائےگا۔

 

(سئل) في رجل له في داره شجرة مثمرة أو نخلة هل فيها عشر؟ (الجواب) : لا عشر فيها لأنها تبع للدار ولا عشر في الدار سراج من زكاة الزرع.( العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية،ج:1، ص:10)

ولو كان في دار رجل شجرة مثمرة لا عشر فيها كذا في شرح المجمع.( الفتاوى الهندية،ج:1،ص:186)

وخرج ثمرة شجر في دار رجل، ولو بستانا في داره؛ لأنه تبع للدار كذا في الخانية.( رد المحتار مع الدر المختار،ج:2، ص:325)


فتویٰ نمبر : 11047/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں