بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

ضلع بٹگرام کے ایک گاؤں میں نماز جمعہ كی ادائیگی


سوال

ہمارے  علاقے کی مسجد میں پنچ وقتہ نمازادا ہوتی ہے لیکن اس مسجد میں جمعہ نہیں پڑھاجاتا۔ اب جمعہ کی نماز  شروع کرنا چاہتےہیں۔ہمارا علاقہ  تقریبا 60 گھروں پر مشتمل ہے ۔جس طرح عام سہولیات ہوتی ہیں(بازار،جنرل سٹور،ہسپٹل وغیرہ) اس طرح سہولیات موجود نہیں، ہسپتال کیلئے دور بازار جانا پڑتا ہے ۔تو کیا ایسی نوعیت والےعلاقہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی جائز ہے؟

جواب

جمعہ کے وجوب ادا کے لئے دوسری شرائط کے علاوہ ایک شرط یہ بھی ہے کہ  شہرہو یا بڑا گاؤں ہو۔موجودہ دور میں جس گاؤں  کی آبادی دو ڈھائی ہزار  افراد پر مشتمل ہو اور ضروریات زندگی اس میں  میسر ہوں   تو اس میں نماز جمعہ جائز ہے  ، لیکن جہاں کہیں یہ شرائط مفقود ہوں وہاں نماز جمعہ پڑھنا جائز نہیں۔

لہذا صورت مسئولہ  میں مذکورہ تفصیلات کی رو سے اس  علاقے میں شرائط پورے نہیں ،اس لیے یہاں نماز جمعہ کی ادائیگی جائز نہیں۔

 

لا تصح الجمعة إلا في مصر جامع أو في مصلى المصر ولا تجوز في القري.( الهداية في شرح بداية المبتدي،كتاب الصلوٰۃ،باب صلوٰۃ الجمعة،ج:1،ص:82)


فتویٰ نمبر : 11057/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں