بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
بیوی کو یہ کہنا کہ،اگر تم اپنے بھائی کے گھر چلی گئی تو میرے لیے میری بہنوں کی طرح ہو گی۔
سوال
ایک لڑکی کا نکاح ہو چکا تھا۔ نکاح کے ایک ماہ بعد وہ اپنے بھائی کے گھر جانا چاہتی تھی، لیکن اس کے شوہر نے کہا:"اگر تم اپنے بھائی کے گھر چلی گئی تو تم میرے لیے میری بہنوں کی طرح ہو گی"۔ اس کے باوجود لڑکی اپنے بھائی کے گھر چلی گئی، پھر کچھ عرصے بعد واپس اپنے شوہر کے گھر آ گئی۔ مذکورہ صورت میں شوہر کے ان الفاظ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا ان الفاظ سے طلاق، ظہار یا کوئی اور شرعی حکم لازم آتا ہے؟ قرآن و سنت اور فقہ کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں؟
جواب
واضح رہے کہ اگر کسی علاقے کے عرف اور محاورے میں بیوی کو "ماں، بہن" کہنا طلاق کے مترادف ہو اور وہاں لوگ بیوی کو یہ الفاظ طلاق دینے کے لیے ہی استعمال کرتے ہوں، تو اس خاص عرف کے لحاظ سے یہ الفاظ طلاقِ بائن شمار ہو کر طلاقِ بائن واقع ہوگی۔
صورتِ مسئولہ میں شوہر کا یہ کہنا کہ "اگر تم اپنے بھائی کے گھر چلی گئی تو تم میرے لیے میری بہنوں کی طرح ہو گی" ایسا جملہ ہے جو طلاق اور ظہار دونوں کا احتمال رکھتا ہے۔ اگر شوہر نے یہ الفاظ ظہار کی نیت سے کہے ہوں، تو بیوی کے اپنے بھائی کے گھر جانے کی صورت میں ظہار واقع ہو گیا۔ اس حالت میں کفارہ ادا کرنے سے پہلے بیوی سے ہم بستری کرنا جائز نہیں ہوگا۔اور اگر علاقائی سطح پر عرف و عادت میں بیوی کو "ماں، بہن" کہنا طلاق کے مترادف ہو تو بھائی کے گھر جانے کی صورت میں طلاقِ بائن واقع ہو چکی ہے۔ نیز اگر یہ الفاظ کہتے وقت شوہر کی کوئی خاص نیت نہیں تھی، نہ طلاق کی نہ ظہار کی، اور عرف میں بھی یہ الفاظ طلاق کے لیے مستعمل نہ ہوتے ہوں، تو پھر یہ الفاظ لغو شمارہوں گے اور بیوی کے اپنے بھائی کے گھر جانے پر کوئی طلاق یا ظہار واقع نہیں ہوگی۔ البتہ بیوی کو یہ الفاظ کہنا مکروہ ہے۔
"ولو قال لها: أنت علي مثل أمي أو كأمي ينوي، فإن نوى الطلاق وقع بائناً، وإن نوى الكرامة أو الظهار فكما نوى، هكذا في فتح القدير. و إن لم تكن له نية فعلى قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى لا يلزمه شيء حملاً للفظ على معنى الكرامة، كذا في الجامع الصغير"(الفتاوی الهندية، الباب التاسع في الظهار، ج:1،ص:507)
قال رحمه الله (وإن نوى بأنت علي مثل أمي برا أو ظهارا أو طلاقا فكما نوى، وإلا لغا) أي وإن نوى بقوله لامرأته أنت علي مثل أمي أحد هذه الأشياء التي ذكرها فهو كما نوى، وإن لم يكن له نية فليس بشيء.(تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق، باب الظهار،ج:1،ص:4)
(وإن نوى بأنت علي مثل أمي)…(برا، أو ظهارا، أو طلاقا صحت نيته)…لأنه كناية (وإلا) ينو شيئا، أوحذف الكاف (لغا) وتعين الأدنى أي البر،يعني الكرامة.ويكره قوله أنت أمي وياابنتي ويا أختي ونحوه. (ردالمحتار على الدرالمختار، باب الظهار، ج:3، ص:470)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں