بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

فرجِ خارج کو دیکھنے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم


سوال

دیکھنے سے حرمتِ مصاہرت کے لیے ضروری ہے کہ فرجِ داخل کو دیکھا جائے۔ اگر کسی شخص نے عورت کو برہنہ حالت میں کھڑے ہوئے دیکھ لیا اور شرم گاہ کے ظاہری حصے پر نظر پڑ گئی تو کیا حرمت ثابت ہو جائے گی؟ 

جواب

واضح رہے کہ کسی عورت کو دیکھنے سے حرمتِ مصاہرت تب ثابت ہوتی ہے جب اس کے فرجِ داخل یعنی شرم گاہ کے داخلی حصے کو دیکھا جائے۔ اور یہ تب ہی ممکن ہے جب عورت برہنہ حالت میں ٹیک لگا کر بیٹھی ہو۔

صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر کسی شخص نے عورت کو برہنہ حالت میں کھڑے ہوئے دیکھ لیا اور شرم گاہ کے صرف ظاہری حصے پر نظر پڑ گئی تو اس سے حرمتِ مصاہرت ثابت نہ ہوگی۔

 

اتفقوا على أن النظر بشهوة إلى سائر أعضائها لا عبرة به ما عدا الفرج، وحينئذ فإطلاق الكنز في محل التقييد بحر. (قوله: المدور الداخل) اختاره في الهداية وصححه في المحيط والذخيرة: وفي الخانية وعليه الفتوى وفي الفتح، وهو ظاهر الرواية لأن هذا حكم تعلق بالفرج، والداخل فرج من كل وجه، والخارج فرج من وجه والاحتراز عن الخارج متعذر، فسقط اعتباره، ولا يتحقق ذلك إلا إذا كانت متكئة بحر فلو كانت قائمة أو جالسة غير مستندة لا تثبت الحرمة. (رد المحتار على الدرالمختار، كتاب النكاح، ج:3، ص:33)


فتویٰ نمبر : 7489/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں