بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
"وَمَا يَشْعُرُونَ" کی جگہ "وَهُمْ يَشْعُرُونَ" پڑھنا
سوال
ایک مسجد میں فرض نمازکے دوران امام صاحب نے پہلی رکعت میں سورۃ البقرۃ کی درج ذیل آیت تلاوت کی: ﴿يُخَادِعُونَ اللَّهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ﴾ لیکن تلاوت کے دوران امام صاحب نے آخری الفاظ "وَمَا يَشْعُرُونَ" کی جگہ "وَهُمْ يَشْعُرُونَ" پڑھ دیا، جس سے آیت کے معنی بظاہر بدل گئے۔ امام صاحب نے پوری آیت ایک ہی سانس میں مکمل کی اوردورانِ نماز اس غلطی کی اصلاح بھی نہیں کی، بلکہ اسی طرح تلاوت جاری رکھی۔ اب دریافت طلب امور یہ ہیں:مذکورہ صورت میں امام اور مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہے؟ اگر تمام مقتدیوں پراعادہ لازم ہو تو کیا مسجد انتظامیہ یا امام کے لیے یہ ضروری ہے کہ اس نماز کے اعادہ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے تاکہ تمام مقتدی دوبارہ نماز ادا کر سکیں؟ اگر اعلان کرنا ضروری ہو تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ براہِ کرم یہ بھی واضح فرمائیں کہ مذکورہ قراءت میں تغیرِ معنی ایسا ہےجومفسدِ نماز ہے یا نہیں؟ اور اس کی نظیرکیا فقہائے احناف کی کسی کتاب میں مذکور ہے؟ برائے مہربانی قرآن و سنت، فقہِ حنفی اور معتبر کتبِ فتاویٰ کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
جواب
واضح رہےکہ اگر قرآن کی تلاوت میں اس طرح کی غلطی ہوجائے کہ معنی میں تغیر فاحش ہوجائے، یعنی ایسا معنی پیدا ہوجائے،جس کا اعتقاد کفرہواورغلط پڑھی گئی آیت اورصحیح الفاظ کے درمیان وقفِ تام بھی نہ ہو، نیزنمازمیں اس غلطی کی اصلاح بھی نہ کی جائےتونماز فاسد ہوجاتی ہے۔
صورتِ مسئولہ میں جب آیتِ کریمہ ﴿وَمَا يَشْعُرُونَ﴾ کی جگہ ﴿وَهُمْ يَشْعُرُونَ﴾ پڑھاگيا،تواس سے آیت کے معنی میں تغیرِ فاحش واقع ہوگیا،کیونکہ اس قراءت سے آیتِ کریمہ کا مفہوم اپنی ضد میں تبدیل ہو گیا، یعنی نفی، اثبات میں بدل گئی، جو تغیرِ فاحش ہے۔اوراس کےبعد جب نمازہی کےاندراس کی اصلاح بھی نہیں کی، توامام اورمقتدیوں کی نماز فاسد ہوگئی، لہذاان سب پراس نماز کا اعادہ لازم ہے،اورمقتدیوں کواعادۂ نمازکی اطلاع پہنچانا بھی ضروری ہے تاکہ وہ اپنی فرض نماز دوبارہ ادا کرسکیں۔
وإن غير المعنى تفسد صلاته عند عامة المشايخ نحو أن يقرأ "فما لهم يؤمنون" في "لا يؤمنون" بترك "لا" هكذا في المحيط وفي العتابية هو الأصح. (الفتاوی الهندية، کتاب الصلاة، الفصل الخامس: في زلة القاری، ج:1، ص:137)
وإن غير المعنى تغييرا فاحشا بأن قرأ "وعصى آدم ربه" بنصب الميم ورفع الرب وما أشبه ذلك مما لو تعمد به يكفر. إذا قرأ خطأ فسدت صلاته.(الفتاوی الهندية، کتاب الصلاة، الفصل الخامس: في زلة القاری، ج:1، ص:139)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں