بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
طالب علم کامدرسے میں موبائل لانےپرطلاق کومعلق کرنا
سوال
عمر ایک طالب علم ہے اور ایک دینی مدرسے میں زیرِ تعلیم ہے۔ زید مدرسے کااستاد ہے۔ زید نے عمر سے کہا کہ مدرسے میں موبائل استعمال نہ کرو۔ اور اس بات پر قسم اٹھاؤ کہ آئندہ مدرسے میں اگر موبائل لاؤ گے تو "کلماطلاق" ہوگی چنانچہ طالب علم نے یہ الفاظ کہے: " اگر میں مدرسے کے احاطے کے اندر موبائل لاؤں تو ' کلماطلاق ' ہے۔تواب :1: کیا یہ قسم محدود مدت کیلئے ہے، یعنی صرف اسی تعلیمی سال یا مدرسے میں قیام کی مدت تک مؤثر ہوگی؟ یا طالب علم جب بھی مستقبل میں دوبارہ اسی مدرسے کے احاطے میں موبائل لائے گا تو یہ قسم برقرار رہے گی؟ 2: اگر طالب علم اپنا موبائل نہ لائے، بلکہ مدرسے کے اندر کسی دوسرے طالب علم یا کسی اور شخص کا موبائل استعمال کرے تو کیا یہ جائز ہوگا یا نہیں؟ 3: اگر طالب علم خود موبائل مدرسے میں نہ لائے، بلکہ مدرسے کے اندر کسی دوسرے شخص سے موبائل منگواکر استعمال کرے تو کیا یہ قسم اس کے خلاف شمار ہوگا یا نہیں؟ کیونکہ قسم کے الفاظ صرف یہ ہیں: کہ " میں مدرسے کے احاطے کے اندر موبائل نہیں لاؤں گا۔" 4: قسم کے الفاظ میں کسی مدت یا وقت کی کوئی تعیین نہیں کی گئی، بلکہ مطلق طور پر یہ کہا گیا ہے کہ " اگر میں مدرسے کے احاطے کےاندر موبائل لاؤں تو '' کلماطلاق ہے" : اس صورت میں مذکورہ بالا تمام امور کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ اگركوئی شخص اپنی بیوی کے طلاق کو کسی شرط پرمعلق کردے تو شرط کے موجود ہونے سے بیوی پرطلاق واقع ہوجاتی ہےلیکن شرط یہ ہے کہ اس نے طلاق کی اضافت اپنی ملک یاسبب ملک کی طرف کی ہو،نیز یہ بھی واضح رہے کہ لفظ ِکلما شرط وجزاء کے لیے استعمال ہوتا ہے اور یہ اس وقت عمل کرتاہےجب اس کے ساتھ شرط وجزا ذکرکی جائیں ورنہ اگراس کے ساتھ ان میں سے کوئی ایک چیزبھی ذکرنہ کی گئی، تو یہ لفظ عمل نہیں کرے گاچنانچہ اگرکوئی یہ کہہ دے کہ اگر میں یہ کام کروتومجھ پرکلما طلاق ہے، تو اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔
صورت مسٔولہ میں اگرواقعی عمرنے یہ الفاظ کہے ہوں کہ ''اگر میں مدرسے کے احاطے کے اندر موبائل لاؤ تو' کلماطلاق ' ہے''تو یہ الفاظ لغو ہیں، لہٰذا اگرمدرسے کےاحاطے میں موبائل لائےگا تب بھی اس پرنکاح کے بعد کوئی طلاق واقع نہ ہوگی۔
ولا تصح إضافة الطلاق إلا أن يكون الحالف مالكا أو يضيفه إلى ملك " لأن الجزاء لا بد أن يكون ظاهرا ليكون مخيفا فيتحقق معنى اليمين وهو القوة والظهور بأحد هذين والإضافة إلى سبب الملك بمنزلة الإضافة إليه لأنه ظاهر عند سببه " فإن قال لأجنبية إن دخلت الدار فأنت طالق ثم تزوجها فدخلت الدار لم تطلق " لأن الحالف ليس بمالك ولا أضافه إلى الملك أو سببه ولا بد من واحد منهما. (الهداية، ج:1، ص:244)
وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق ولا تصح إضافة الطلاق إلا أن يكون الحالف مالكا أو يضيفه إلى ملك والإضافة إلى سبب الملك كالتزوج. (الفتاوی الهندية، كتاب الطلاق، الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن وإذا وغيرهما، ج:2،ص:430)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں