بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

حلال جانور کی اوجھڑی کھانا


سوال

حلال جانور کی اوجھڑی حلال ہے یا حرام،اور اس کا کھانا جائز ہے یا نہیں ؟

 

جواب

فقہائے کرام کی تصریحات سے معلوم ہوتا ہے کہ جانور میں سات اعضا کا کھانا جائز نہیں ، وہ سات اعضا یہ ہیں۔(1) بہتا ہوا خون (2) نر ومادہ جانور کی شرم گاہ(3) خصیتین(کپورے) (4) غدود (5) مثانہ(6) پتہ

ان سات اعضا میں اوجھڑی شامل نہیں، لہذا یہ حلال ہے اور نجاستوں سے پاک کرنے کے بعد اس کا کھانا جائز ہے۔

 

وأما بيان ما يحرم أكله من أجزاء الحيوان المأكول فالذي يحرم أكله منه سبعة: الدم المسفوح، والذكر، والأنثيان، والقبل، والغدة، والمثانة، والمرارة. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، كتاب التضحية، فصل في بيان ما يحرم أكله من أجزاء الحيوان المأكول، ج:5، ص:61)


فتویٰ نمبر : 6754/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں