بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 25/10/2026

دارالافتاء

 

بيوی کا جوائنٹ فیملی میں الگ کچن کا مطالبہ کرنا


سوال

اگر کوئی بیوی جوائنٹ فیملی میں رہتی ہو اور وہ اپنے لیے شوہر سے الگ کچن کا مطالبہ کرےتو کیا یہ مطالبہ کرنا درست ہے؟

جواب

واضح رہے کہ شرعاً بیوی الگ کمرہ کا مطالبہ کرسکتی ہے،  جس میں رہائش کے علاوہ دیگر ضروریات بھی موجود  ہوں۔

لہذا صورتِ مسئولہ کے مطابق  اگر کوئی عورت جوائنٹ فیملی میں رہتے ہوئے  الگ کچن کا مطالبہ کرے،تو شرعاً اس کا یہ مطالبہ کرنا درست ہے ۔

 

(إنما تجب) على الزوج… (وكذا تجب لها السكنى في بيت خال عن أهله)… (بقدر حالهما) كطعام وكسوة وبيت منفرد من دار له غلق. زاد في الاختيار والعيني: ومرافق، ومراده لزوم كنيف ومطبخ،وينبغي الإفتاءبه.(ردالمحتارعلی الدرالمختار،باب النفقة،مطلب في مسكن الزوجة،ج:4،ص:598،599،600)


فتویٰ نمبر : 7495/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں