بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

بند سم کھولنے کے بعد ملنے والے منٹس اور جی بی کا استعمال کرنا


سوال

بند سم جب کھولا جائے تو بعض اوقات کمپنی اپنی طرف سے فری منٹس،انٹرنیٹ اور میسجز دیتی ہے تو اس کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

 

جواب

واضح رہے کہ کمپنی کی طرف سے بغیر کسی عوض کے جو سہولیات  دی جاتی ہیں تو وہ کمپنی کی طرف سے ہبہ  ہوتاہے ، اس کا استعمال جائز ہے ۔ چنانچہ بند سم کھولنے  پراگر کمپنی کی طرف سے فری منٹس ، انٹرنیٹ اور میسجز  مل جائیں، اس کا استعمال کرنا جائز ہے۔

 

 (هي) لغة: التفضل على الغير ولو غير مال. وشرعا: (تمليك العين مجانا) أي بلا عوض لا أن عدم العوض شرط فيه ۔(ردالمحتار علی الدرالمختار ،کتاب الھبة،ج:5،ص:687)


فتویٰ نمبر : 6756/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں