بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مناظرہ کے وقت الزامی جوابات ذکر کرنا
سوال
ایک شخص یا جماعت کے عقائد اصولی طور پر اہلِ سنت والجماعت کے مطابق ہیں۔ وہ توحید، رسالت، ختمِ نبوت، تمام صحابۂ کرام اور اہلِ بیتِ عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر ایمان رکھتا ہے، اور کسی صحابی یا اہلِ بیت کے کسی فرد کی تنقیص، توہین یا تکفیر کو گمراہی بلکہ بعض صورتوں میں کفر قرار دیتاہے۔ تاہم وہ شخص یا جماعت مخالفینِ صحابہ کے ساتھ مناظرہ، مکالمہ یا علمی رد کرتے ہوئے الزامی جواب کے طور پر بعض ایسے اقوال ذکر کرےجو شیعہ کتب میں مذکور ہیں، اور واضح طور پر یہ تصریح بھی کرے کہ یہ اقوال اہلِ سنت کے عقائد نہیں بلکہ شیعہ مذہب کی اپنی روایات و اصولوں کی بنیاد پر بطورِ الزام پیش کیے جا رہے ہیں۔ 1. کیا مخالفِ صحابہ فرقوں کے رد میں ان کی اپنی کتب اور مسلمہ اصولوں سے الزامی استدلال کرنا شرعاً جائز ہے؟ 2. اگر اس دوران بعض شخصیات کے متعلق انہی کے مذہبی اصولوں کی روشنی میں تنقیدی یا الزامی نتائج بیان کیے جائیں، جبکہ ساتھ ساتھ اہلِ سنت کا موقف بھی واضح کیا جاتا رہے، تو کیا یہ شرعاً درست ہے؟ 3. کیا ایسے شخص یا جماعت پر اہلِ بیت یا دیگر بزرگ شخصیات کی گستاخی کا حکم لگایا جا سکتا ہے، جبکہ وہ صراحتاً ان کی تعظیم و محبت کا عقیدہ رکھے ؟ 4. الزامی مناظرے اور حقیقی عقیدہ بیان کرنے کے درمیان شرعی حدود و قیود کیا ہیں؟
جواب
واضح رہے کہ الزامی جواب میں مخالف فریق کے مسلمہ اصول کی روشنی میں اس کے قول کو رد کیا جاتا ہے چونکہ اس سے بنیادی مقصد مخالف کے اصولوں کی روشنی میں اس کے دعوی کو باطل کرنا ہوتا ہے اس وجہ سے یہ عمل جائز ہےجیسا کہ ابراہیم علیہ السلام نے مشرک قوم کےسامنے الزامی انداز میں استدلال کرکے کہا تھا کہ :﴿فَلَمَّا جَنَّ عَلَيۡهِ الَّيۡلُ رَاٰ كَوۡكَبًاۖ قَالَ هٰذَا رَبِّيۖ فَلَمَّآ اَفَلَ قَالَ لَآاُحِبُّ الۡاٰفِلِينَ فَلَمَّا رَاٰ الۡقَمَرَ بَازِغًا قَالَ هٰذَا رَبِّيۖ فَلَمَّآ اَفَلَ قَالَ لَئِن لَّمۡ يَهۡدِنِي رَبِّي لَأَكُونَنَّ مِنَ الۡقَوۡمِ الضَّآلِّينَ﴾ [الأنعام: 76-77] اسی طرح اگر اس دوران مخالف فریق کے سامنے بعض شخصیات کے متعلق ایسے تنقیدی یا الزامی امور بیان کیے جائیں جو ان کے کتابوں میں مذکور ہوں تو یہ عمل بھی درست ہےاور ایسے شخص پر "گستاخی " کا حکم لگانا درست نہیں بشرطیکہ شروع میں یا فوراً بعد یہ وہ یہ وضاحت کرے کہ "یہ ہمارا عقیدہ نہیں، بلکہ تمہاری کتابوں میں مذکور تمہارے نظریات ہیں"مقصد تنقیص و توہین نہ ہو بلکہ باطل نظریے کا ابطال ہو، الزام بھی شریعت کے حدود میں ہو۔ گالی، بہتان، اور بے ہودہ الفاظ سے اجتناب ہو۔ نیز یہ بھی واضح رہے کہ مناظرے کے لیے ضروری ہے کہ علمی اعتبار سے اس کی اہلیت موجود ہو ورنہ فائدہ کی بجائے نقصان کا اندیشہ ہوگا۔
قال الله تعالى:﴿اُدۡعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِٱلۡحِكۡمَةِ وَالۡمَوۡعِظَةِ الۡحَسَنَةِۖ وَجٰدِلۡهُم بِالَّتِي هِيَ أَحۡسَنُۚ﴾ [النحل: 125]
وقال تعالى: ﴿وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدۡعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدۡوًا بِغَيۡرِ عِلۡمۗ﴾ [الأنعام: 108]
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں