بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 15/08/2026

دارالافتاء

 

ناپاک کارپٹ کے پاک کرنے کا طریقہ


سوال

مسجد کے چپکے ہوئے بڑے کارپٹ سے بچے کے پاخانے کو کیسے صاف کیا جائے۔ نیز پیشاب صاف کرنے کا طریقہ بھی لکھیں؟

جواب

واضح رہے کہ جب بھاری کارپٹ پر نجاست لگ جائے تو اسے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ناپاک جگہ پر تین مرتبہ پانی ڈالا جائے اور ہر مرتبہ کسی تولیہ یا کپڑے وغیرہ سے خوب خشک کیا جائے یا اتنی دیر تک چھوڑ دیا جائےکہ وہ جگہ خشک ہو جائے۔

لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر مسجد کے چپکے ہوئے بڑے کارپٹ پر بچے نے پاخانہ یا پیشاب کیا ہو تو اس پر تین مرتبہ پانی ڈالا جائے اور ہر مرتبہ کسی تولیہ یا کپڑے وغیرہ سے خوب خشک کیا جائے یا اتنی دیر تک چھوڑ دیا جائے کہ وہ جگہ خشک ہو جائے۔

 

وما لاينعصر يطهر بالغسل ثلاث مرات والتجفيف فی كل مرة لأن للتجفيف أثرا فی استخراج النجاسة وحد التجفيف أن يخليه حتى ينقطع التقاطر ولا يشترط فيه اليبس. (الفتاوی الهندية، كتاب الطهارة،الباب السابع فی النجاسة وأحكامها، الفصل الأول في تطهير الأنجاس، ج:1، ص:42)


فتویٰ نمبر : 11046/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں