بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
گھر کی مشترکہ رقم میں زکوۃ و قربانی
سوال
ہم چار بھائی اپنے والدین کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔ ہمارا ایک بھائی بیرون ملک ملازمت کرتا ہے اور گھر کے اخراجات کے لیے باقاعدگی سے رقم بیچتا ہے۔ اس رقم سے ضرورت کے بقدر ہم خرچ کرتے ہیں اور باقی پیسے ہم بینک میں رکھ لیتے ہیں۔ نیزہمارے علاقے میں عرف یہ ہے کہ جب تک بھائیوں کے درمیان باقاعدہ تقسیم نہ ہوئی ہو اس وقت تک یہ سب کی مشترکہ ملکیت شمار ہوتی ہے جو بھائی جس وقت بھی پیسے نکالنا چاہے تو وہ اسے نکال کر اپنے استعمال میں لا سکتا ہےچاہے والدین زندہ ہوں یا نہ ہوں۔ کیااب جمع شدہ رقم جس کی مقدار نصاب سے زیادہ بنتی ہے صرف بڑے بھائی کی ملکیت شمار ہوگی تاکہ ہم اس میں زکوۃ اور قربانی کرنے کا انتظام کریں۔ یا ہم سب کی مشترکہ ملکیت شمار ہوگی؟
جواب
واضح رہے کہ زکوٰۃ اور قربانی کے وجوب کے سلسلے میں ہر شخص کی ذاتی ملکیت کا اعتبار کیا جائے گا، چنانچہ صورتِ مسئولہ میں اگر بیرونِ ملک مقیم بھائی گھر کے اخراجات کے لیے رقم بھیجتا ہو، جس سے ضرورت کے مطابق خرچ کرنے کے بعد باقی رقم بینک میں جمع کر دی جاتی ہو، اور گھر کے ہر بھائی کو اس رقم سے صرف ضرورت کے لیے رقم نکالنے اور استعمال کرنے کی اجازت ہو تو ایسی صورت میں یہ بیرون ملک مقیم بھائی ہی کی ملکیت شمار ہوگی اور زکوۃ و قربانی کے سلسلے میں اس کی ملکیت کو اعتبار کیا جائے گا۔
المتبرع لا يرجع بما تبرع به على غيره كما لو قضى دين غيره بغير أمره. (العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية، كتاب المداينات، ج:2، ص:266)
ومنها أن يكون الموهوب مقبوضا حتى لا يثبت الملك للموهوب له قبل القبض وأن يكون الموهوب مقسوما إذا كان مما يحتمل القسمة. ( الفتاوى العالمكيرية، كتاب الهبة، ج:4، ص:374)
(قوله: فإن قسمه) أي الواهب بنفسه، أو نائبه، أو أمر الموهوب له بأن يقسم مع شريكه كل ذلك تتم به الهبة كما هو ظاهر لمن عنده أدنى فقه تأمل، رملي والتخلية: في الهبة الصحيحة قبض لا في الفاسدة جامع الفصولين.(رد المحتار على الدر المختار، كتاب الهبة، ج:5، ص:692)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں