بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
میڈیسن کمپنی میں ملازمت کرنا
سوال
ایک شخص میڈیسن کمپنی میں کام کرتا ہے جو ڈاکٹر حضرات سے ملاقاتیں کرتا ہےاور اپنی کمپنی کی میڈیسن کے بارے میں اسے انفارمیشن فراہم کرتا ہےکہ فلاں بیماری کی دوا ہمارے پاس موجود ہے۔جس کے بعد ڈاکٹر حضرات سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی کام ہو تو ہمیں بتادیں،جن کو کمپنیActivity کا نام دیتی ہےاور ڈاکٹر جو مطالبہ کریں اسے بخوشی پورا کر دیا جاتا ہے،چاہے نقد رقم ہو یا سیر وتفریح کے لیے لے جانا ہو۔جس کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ ڈاکٹر ہماری کمپنی کی ادویات لکھیں اگرچہ مہنگے کیوں نہ ہو۔تو ان جیسی کمپنیوں میں بطور ملازمت کام کرنا کیساہے؟کمپنی کی طرف سے تنخواہ بھی دی جاتی ہے اور اس کو جو ٹارگٹ ملا ہے اگر اس نے وہ پورا کر لیا تو اس کو تنخواہ کے علاوہ ایک بونس بھی ملتاہے تو کیا یہ بونس لینا جائز ہے؟
جواب
واضح رہے کہ طبی نمائندگی کی ملازمت اس حد تک جائز ہے کہ آدمی ڈاکٹروں کے پاس جاکر انھیں کمپنی کی تیار کردہ ادویات سے متعارف کرائے اور دیانت داری کے ساتھ دواوٴں کی خصوصیات وفوائد بیان کرے، اس صورت میں دواساز کمپنیوں میں ملازمت کرنا جائز ہےاور اس صورت میں ٹارگٹ پورا ہونے پر جو بونس ملتا ہے وہ بھی جائز ہوگا لیکن اگر طبی نمائندہ دواوٴں کی غیر واقعی خصوصیات بیان کرتا ہے یاکمپنی کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے ڈاکٹر کو تحفے تحائف دیتا ہے جس کے نتیجے میں ڈاکٹر مریضوں کے خیرخواہی کی بجائے ان کو غیر ضروری ادویات یا غیر معیاری ادویات لکھ کر دیتا ہو تو اس صورت میں یہ ملازمت کرنا جائز نہ ہوگی اور اس صورت میں ٹارگٹ پورا کرکے کمیشن حاصل کرنا بھی جائز نہیں۔
وقوله تعالى: {ولا تعاونوا على الأثم والعدوان} نهي عن معاونة غيرنا على معاصي الله تعالى.( أحكام القرآن،سورۃ النساء، مطلب البيان من الله تعالى على وجهين،ج:2،ص:381)
عن عبد الله بن عمرو، قال: لعن رسول الله صلی الله عليه وسلم الرَّاشِيَ والمرتشي.( مسند الإمام أحمد، أول مسند عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله تعالى عنهما،ج:6،ح:6533،ص:100)
والإعانة على المعصية معصية.( المبسوط للسرخسي،باب جزاء الصيد،الذي يرخص للمحرم من صيد البحر،ج:4،ص:96)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں