بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

کمپنی کی طرف سے علاج معالجہ کرنا


سوال

اگر کمپنی کےملازموں میں سے کسی کو  کوئی چوٹ لگ جائے یا حادثہ پیش آجائے تو اس کا سارا ٹریٹمنٹ علاج معالجہ کمپنی اپنی طرف سے کروادے۔تو کیا یہ جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  اگر  کوئی کمپنی ملازمین کو  طبی سہولیات فراہم کرتی ہو، علاج معالجہ کا خرچ اپنی طرف  اپنی جانب سے ادا کرتی ہو، اور اس فراہمی کے عوض ملازمین کی تنخواہ سے کسی قسم کی کٹوتی نہ کرتی ہو تو ایسی صورت میں ملازمین کے لئے کمپنی کی طرف سے علاج معالجہ  کرانا جائز ہے۔

 

(هي) لغة: التفضل على الغير ولو غير مال. وشرعا: (تمليك العين مجانا) أي بلا عوض لا أن عدم العوض شرط فيه… (وسببها إرادة الخير للواهب) دنيوي كعوض ومحبة وحسن ثناء، وأخروي.(ردالمحتار علی الدر المختار،کتاب الھبۃ،ج:5،ص:687)


فتویٰ نمبر : 6740/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں