بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

کسی سے بات نہ کرنے کی قسم کھانا


سوال

اگر کسی نے بات نہ کرنے قسم کھائی تھی، مگر وائس مسیج کردیا تو حانث ہوگا یانہیں؟

جواب

واضح رہے اگر قسم کھانے والے کی یہ نیت تھی کہ میں اس سے آمنے سامنے بات نہیں کروں گا تو اس صورت میں وائس میسج کرنے سے یہ شخص حانث نہیں ہوگا، لیکن اگر اس نے قسم کھاتے وقت کوئی نیت نہیں کی تھی، بلکہ مطلقًا بات نہ کرنے کی قسم کھائی تھی تو اس صورت میں یہ قسم معنی عرفی پر مبنی ہوگا اور عرف میں چوں کہ وائس میسج کرنے کو بھی بات کرنا شمار کیا جاتا ہے، لہذا مذكوره شخص وائس میسج پر بات کرنے سے حانث ہوجائے گا۔

 

الأصل أن الأيمان مبنية عند الشافعي على الحقيقة اللغوية، و عند مالك على الاستعمال القرآني، و عند أحمد على النية، و عندنا على العرف ما لم ينو ما يحتمله اللفظ فلا حنث في لايهدم إلا بالنية، فتح. (رد المحتار على الدرالمختار،كتاب الأيمان ،ج:3،ص:743)


فتویٰ نمبر : 11024/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں