بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

گونگے شخص کے نکاح کا طریقہ


سوال

گونگے شخص کے نکاح کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ کیا صرف اشارہ نکاح کے انعقاد کے لیے کافی ہے، یا اس کے ساتھ کتابت (تحریری اظہار) بھی ضروری ہے؟

جواب

واضح رہے کہ عقد نكاح كے منعقد ہونے كے لئے ایجاب وقبول کے الفاظ بولنا ضروری ہے، تاہم اگر کوئی اس پر قادر نہ ہو تو اشارہ يا کتابت بھی کافی ہے۔

صورت مسئولہ کے مطابق اگر گونگے کے اشارہ سے ایجاب و قبول سمجھ میں آ جاتا ہے تو یہی کافی ہے کتابت کی ضرورت نہیں، تاہم اگر گونگا خود لکھنا پڑھنا جانتا ہو تو کتابت سے مقصد چونکہ زیادہ واضح ہو جاتا ہے اس لئے اگر ایجاب و قبول کتابت سے ہو تو زیادہ بہتر ہے۔

 

(إيماء الأخرس وكتابته كالبيان) باللسان (بخلاف معتقل اللسان) وقال الشافعي: هما سواء في وصية۔(رد المحتار على الدرالمختار،مسائل شتى،ج:6،ص:737)

وكما ينعقد بالعبارة ينعقد بالإشارة من الأخرس إن كانت إشارته معلومة كذا في البدائع۔(الفتاوى الهنديه،كتاب النكاح ،ج:1،ص:270)


فتویٰ نمبر : 7487/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں