بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

ایک زمین کا دوسری زمین کے ساتھ تبادلے کی صورت میں کمی بیشی کرنا


سوال

اگرایک زمین کم قیمت والی ہو، کھنڈرات وغیرہ کی شکل میں ہو، اور دوسری زمین زیادہ قیمت والی اور اچھی جگہ میں ہو،تو کیا ان دونوں کا آپس میں  کمی زیادتی کے ساتھ  تبادلہ جائز ہے یا نہیں؟یعنی یہ کہ مثلاکم قیمت والی زمین دو کنال کے بدلے زیادہ قیمت والی ایک کنال دی جائے۔

جواب

واضح رہے کہ جو چیزیں وزنی اور کیلی نہ ہوں، بلکہ عددی ہوں تو ان کے ہم جنس سے تبادلہ میں کمی بیشی جائز ہے۔

صورت مسئولہ کے مطابق زمین کا زمین کے ساتھ تبادلے کی صورت میں کمی بیشی جائزہے، چنانچہ کم قیمت والی دو کنال زمین کا تبادلہ زیادہ قیمت والی ایک کنال زمین کے ساتھ جائز ہے۔

 

قال: "الربا محرم في كل مكيل أو موزون إذا بيع بجنسه متفاضلا"...قال: "وإذا عدم الوصفان الجنس والمعنى المضموم إليه حل التفاضل والنساء" لعدم العلة المحرمة. والأصل فيه الإباحة. وإذا وجدا. حرم التفاضل والنساء لوجود العلة. وإذا وجد أحدهما وعدم الآخر حل التفاضل وحرم النساء. (الهداية، کتاب البیوع، باب الربا، ج:5، ص:176)

 (وعلته) أي علة تحريم الزيادة (القدر) المعهود بكيل أو وزن (مع الجنس فإن وجدا حرم الفضل) أي الزيادة (والنساء) (وإن وجد أحدهما) أي القدر وحده أو الجنس (حل الفضل وحرم النساء) ولو مع التساوي.(ردالمحتار علی الدرالمختار،  کتاب البیوع، ج:7، ص:404)


فتویٰ نمبر : 4130/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں