بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
تحقیر آمیز کلمات استعمال کرنا
سوال
میرے ساتھ مدرسہ میں ایک لڑکا پڑھتا تھا اس کا نام پرویز تھا جو ایک پاؤں سے معذور تھا۔ وہ مُجھے بہت تنگ کرتا تھا اورگالیاں بھی دیتا تھا۔ اس پر میں نے بھی اسے تنگ کرنے کے لئے شاید یہ کہا تھاکہ'' جب اللّٰہ کے یہاں پاؤں تقسیم ہو رہے تھے تو تُم لائن میں سب سے پیچھے کھڑے تھے'' یا شاید میں نے یہ کہا تھا ''جب اللّٰہ کے یہاں پاؤں تقسیم ہورہے تھے تو تُم لائن میں سب سے پیچھے کھڑے تھے اس لئے تمہیں آدھا پاؤں ملا'' ۔نعوذ باللہ۔ مُجھے الفاظ کی صحیح نوعیت یاد نہیں ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ کُفریہ الفاظ ہیں، اگر یہ کفریہ الفاظ ہیں تو کیا مُجھے توبہ کرنا ہوگی اور تجدیدِ ایمان کرنا ہوگا ۔ اور کیا توبہ کرتے وقت ان الفاظ کا دہرانا ضروری جو میں نے پرویز کو استعمال کئے تھے یا نہیں ؟وضاحت فرمائیں۔
جواب
اگر کسی مسلمان سے ایسا کلام صادر ہو جائے جس میں کفر اور عدم کفر(اسلام سے خارج ہونے،اور نہ ہونے)دونوں کا احتمال ہو، البتہ عدم کفر پر قرینہ موجود ہو تو احتیاط اسی میں ہے کہ اس کی تکفیر نہ کی جائے، گو کہ ایسے کلام سے اجتناب اور توبہ بہر حال لازم ہے۔
لہذا سائل نے اپنے دوست کے لیے تحقیر کے طورپر جو الفاظ استعمال کیے ہیں کہ ''اللہ تعالی کے ساتھ پاؤں ختم ہوگئےتھے اس لیے تمہیں آدھا پاؤں ملا''اگر واقعی اس کا مقصد ان الفاظ سے اللہ تعالی کے لیےصفت عجز ثابت کرنا نہیں تھا بلکہ صرف دوست کو تنگ کرنا مقصود تھا تو اس سے کفر کا حکم نہیں لگے گا تاہم چونکہ ان کلمات سے بظاہر اللہ تعالی کی طرف عجز کی نسبت کا وہم پیدا ہوتا ہے اس لیے سائل پر سچے دل کے ساتھ ان الفاظ سے توبہ کرنا لازم ہے اور آئندہ کے لیے ان الفاظ کے استعمال سے اجتناب ضروری ہے۔
قال الله تعالى: ﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَقُولُواْ رَٰعِنَا وَقُولُواْ ٱنظُرۡنَا وَٱسۡمَعُواْۗ﴾ [البقرة: 104]
لايفتى بكفر مسلم أمكن حمل كلامه على محمل حسن أو كان في كفره اختلاف.(رد المحتار على الدر المختار، كتاب الجهاد، ج:4، ص:258)
والمختار للفتوى في جنس هذه المسائل أن القائل بمثل هذه المقالات إن كان أراد الشتم ولا يعتقده كافرا لا يكفر، وإن كان يعتقده كافرا فخاطبه بهذا بناء على اعتقاده أنه كافر يكفر كذا في الذخيرة.( الفتاوى العالمكيرية، كتاب السير، ج:2، ص:278)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں