بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
بزرگوں سے منقول وظائف کی شرعی حیثیت
سوال
بزرگوں سے جو وظائف منقول ہیں ، جن کا ثبوت قرآن و احادیث میں نہ ہو، ان کے پڑھنے اور کرنے کا شرعی حکم کیا ہے؟، گنجینہ اسرار کتاب میں علامہ انور شاہ کشمیریؒ نے لکھاہے:" رمضان شریف کا چاند دیکھنے یا ہونے کے خبر ملنے پر تین مرتبہ سورۃ الفتح پڑھ لینے سے پورا سال رزق ملتا رہے گا۔"(صفحہ:30)اس وظیفے کی کیا حیثیت ہے، کیا اس کے کرنے کے بعد آدمی رزق کے لیے کوشش نہ کرے، صرف بیٹھا رہے، یا کیا مطلب ہے؟
جواب
جو وظیفہ احادیث ِمبارکہ میں منقول نہ ہو، بلکہ بزرگوں کے معمولات یامجربات میں سے ہو، تو اس پر اس حد تک عمل کرنا جائز ہے، کہ اسے لازم یا مستحب نہ سمجھا جائے، بشرط یہ کہ اس کے الفاظ بھی درست ہوں، یعنی ا للہ تعالی کے اسماے حسنیٰ، آیاتِ کریمہ یا صلاۃ وسلام وغیرہ پر مشتمل وظیفہ ہو۔ نیز یہ کہ مجربات کے پڑھنے سے کام ہو جانے کا صرف امکان ہوتا ہے، یہ لازم نہیں ہوتا کہ وہ کام خواہ مخواہ ہوجائے۔
سوال میں مذکور"گنجینہ اسرار" کا وظیفہ بھی بزرگوں کے معمولات اور مجربات میں سے ہے، تفسیر قرطبی میں منقول ہے، کہ جو آدمی رمضان کی پہلی رات نفل میں سورہ فتح پڑھےگا، سارا سال اللہ تعالی اس کی حفاظت کرے گا، چنانچہ یہ وظیفہ فی نفسہ جائز ہےلیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کے بعد آدمی رزق کمانا چھوڑدے ، بلکہ وہ کوشش جاری رکھے،اللہ تعالی اس کو رزق کمانے کے اسباب مہیا کریں گے۔
وقال المسعودي: بلغني أنه من قرأ سورة الفتح في أول ليلة من رمضان في صلاة التطوع حفظه الله ذلك العام. (الجامع لأحكام القرآن للقرطبي،ج:16، ص:260)
وينبغي أن يدعو في صلاته بدعاء محفوظ، وأما في غير حالة الصلاة ينبغي أن يدعو بما يحضره. (الفتاوى الهندية، كتاب الكراهية، ج:5، ص:367)
يجوز في الأذكار المطلقة الإتيان بما هو صحيح في نفسه مما يتضمن الثناء على الله تعالى ولا يستلزم نقصا بوجه من الوجوه، وإن لم تكن تلك الصيغة مأثورة عن النبي صلى الله عليه وسلم. وهذا في الذكر المطلق موضع اتفاق. (الموسوعة الفقهية الكويتية، ج:21، ص:238)
أما إن لم يكن في المناسبة المعينة ذكر وارد، فذهب بعض العلماء إلى أنه لا ينكر استعمال ذكر مما يحب الإنسان مما يليق بالمناسبة، أخذا من إطلاق الأمر بالذكر والدعاء في النصوص القرآنية والنبوية. دون أن يدعى لذلك الذكر أو الدعاء فضل أو خصوصية معينة.(الموسوعة الفقهية الكويتية،ج:21، ص:239)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں