بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 27/07/2026 |
دارالافتاء
میت کے گھر والوں کو تین دن کھانا کھلانے کے لیے کمیٹی بنانا
سوال
اگر کسی محلےمیں اس طرح کمیٹی قائم ہو، کہ جب کسی کے گھر فوتگی ہو جائے، تو محلے والے دو دو، تین تین ہزار روپے اکٹھا کرتے ہیں اس میں بعض لوگ بغیر رضامندی کے بھی شامل ہوتے ہیں، اور پھر اس کے ذریعے تین دن تک میت کے گھر والوں کے لیے، گاؤں والوں کے لیےاور باہر سے آنے والوں مہمانوں کے لیے کھانا تیار کرتے ہیں، اور جو اس میں رقم نہ دے، اور اس کمیٹی میں شرکت نہ کرے، تو اس کے گھر فوتگی ہوجانے کی صورت میں اس کے لیے کھانے کا انتظام نہیں کیا جائے گا، کیا اس طرح کمیٹی بنانا جائز ہےیا نہیں؟ اگر جائز نہیں تو اس کی جائز صورت کیا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ آپس میں ایک دوسرے کی مدد اور خیر خواہی کے لیے ٹرسٹ یا کمیٹی بنانا فی نفسہ مستحسن عمل ہے، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ اس میں فنڈشریعت کے مطابق جمع کیا جائے، اور پھر جائز طریقے سے خرچ کیا جائے، مثلا یہ کہ اس میں کسی کو مجبور کرکے شامل نہ کیا جائے اور نہ کسی سے اس کی رضامندی کے بغیر رقم لی جائے، اور جمع شدہ رقم کو بدعات ورسومات میں خرچ نہ کیا جائے۔
صورت مسئولہ کے مطابق مذکورہ کمیٹی میں اگر لوگوں سے ان کی رضامندی کے بغیر رقم اکٹھا کی جاتی ہو،تو طیب نفس نہ ہونے کی وجہ سے یہ جائز نہ ہوگا، اس کی جائز صورت یہ ہو سکتی ہے کہ کسی پر اس رقم کو لازم نہ کیا جائے، بلکہ ہر ایک اپنی وسعت کے مطابق جتنی رقم دینا چاہے، دے ، پھرتعزیت کے دنوں میں اس کے ذریعے میت کے گھر والوں اور دور سے آنے والوں مہمانوں کی ضیافت کی جائے، گاؤں والوں کی ضیافت غمی کے دنوں میں درست نہیں ۔
عن جعفر بن خالد، عن أبيه عن عبد الله بن جعفر، قال: لما جاء نعي جعفر، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اصنعوا لآل جعفر طعاما، فقد أتاهم ما يشغلهم أو أمر يشغلهم.(سنن ابن ماجه،ج: 2،ص: 537)
والحديث أصل في المشاركات عند الحاجة، وصححه الترمذي. والسنة فيه أن يصنع في اليوم الذي مات فيه، لقوله صلى الله عليه وسلم: "فقد جاءهم ما يشغلهم عن حالهم، فحزن موت وليهم اقتضى أن يتكلف لهم عيشهم"، وقد كانت للعرب مشاركات ومواصلات في باب الأطعمة باختلاف أسباب وفي حالات جماعها-انتهى.(مرعاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح، ج:5، ص:480(
عن أنس بن مالك ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا يحل مال امرئ مسلم إلا بطيب نفسه). سنن الدارقطني كتاب البيوع، ج:3 ص:424)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 302
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 232
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 845
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 423
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 107
- کتاب النکاح | فتاوئ : 533
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 462
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 35
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 55
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 441
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 94
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 72
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 66
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 166
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 372
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 196
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 142
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 57
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 18
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 36
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 304
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1131
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 368
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 17
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں