بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
ميراث میں ملنے والی رقم سے مورِث کا قرض کاٹنا
سوال
عائشہ اور فاطمہ آپس میں بہنیں ہیں، عائشہ نے فاطمہ کو 4 لاکھ روپے قرض دیے تھے، اب عائشہ مر گئی ہے، اور اس کے والدین اور اولاد پہلے ہی وفات پا چکے ہیں، اس لیے فاطمہ کو عائشہ کی میراث میں حصہ ملے گا اور تمام ورثاء کے حصص بھی متعین ہوچکے ہیں کہ ہر وارث کو اتنا اتنا حصہ ملے گا۔ اب فاطمہ دیگر ورثا سے کہتی ہے کہ میرا میراث میں جتنا حصہ بنتا ہے اس میں سے وہ 4 لاکھ روپے اس قرض کی عوض لے لو اور میرے حصے کا جو بقیہ بنتا ہے وہ مجھے ادا کردو۔ کیا اس طرح کرنے سے فاطمہ کا قرض ادا ہوجائے گا یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ قرض ایک ثابت شدہ حق ہے، جو قرض لیتے ہی قرض لینے والے کے ذمے لازم ہوجاتا ہے۔ اگر قرض دینے والے کا انتقال ہوجائے تو اس کا یہ حق ساقط نہیں ہوتا، بلکہ اس کے ترکہ کا حصہ بن جاتا ہے اور اس کے شرعی ورثاء کو منتقل ہوجاتا ہے۔ لہٰذا قرض لینے والے پر لازم ہے کہ وہ قرض میت کے ورثاء کو ادا کرے، پھر ورثاء اسے اپنے اپنے شرعی حصوں کے مطابق تقسیم کریں۔
صورت مسئولہ میں عائشہ کے انتقال کے بعد فاطمہ کے ذمہ چار لاکھ روپے کا قرض واجب الادا ہے، البتہ اگر فاطمہ بھی عائشہ کی شرعی وارث ہو تو اگر اس کے حصۂ میراث میں چار لاکھ سے زیادہ رقم بنتی ہو چنانچہ وہ دیگر ورثاء سے کہے کہ میرے حصۂ میراث میں سے چار لاکھ روپے میرے قرض کے بدلے شمار کر کے میرے حصے کا جو بقیہ بنتا ہے وہ مجھے ادا کردیں، تو یہ جائز ہے اس سے اس کا قرض ادا ہو جائے گا۔
كما أن أعيان المتو في المتروكة مشتركة بين الورثة على حسب حصصهم كذلك يكون الدين الذي له في ذمة شخص مشتركا بينهم على حسب حصصهم.(شرح المجلة لخالد الأتاسى، الفصل الثالث في بيان الديون المشتركة، المادة:1092)
وأما حكم القرض فهو ثبوت الملك للمستقرض في المقرض للحال، وثبوت مثله في ذمة المستقرض للمقرض للحال، وهذا جواب ظاهر الرواية. (بدائع الصنائع، كتاب القرض، فصل في حكم القرض، ج:7، ص:396)
يؤدى الدين بطريق المقاصة وذلك أن المال الذي يأخذه الدائن مقابل مطلوبه يكون مضمونا عليه حيث إنه قبضه لنفسه على وجه التملك وبما أن للدائن في ذمة المدين مطلوبا بمثل ذلك المال . (درر الحكام في شرح مجلة الأحكام، المادة:1112، ج:3، ص:86)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں