بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
"ستڑے مہ شے" پہ خیر راغلے"وغیرہ الفاظ کہنے سے سلام کی سنت
سوال
کسی کے آنے کے وقت"ستڑے مہ شے" پہ خیر راغلے"وغیرہ کہنے سے یا صرف پیشانی چومنے سے سلام کی سنت ادا ہو جائیگی ؟ یا" السلام علیکم" کے الفاظ کہنا ضروری ہے؟راہنمائی فرمائے۔
جواب
واضح رہے کہ مسلمانوں کا آپس میں ملتے وقت ایک دوسرے کو سلام کرنا سنت ہے، احادیث مبارکہ میں سلام پھیلانے کی ترغیب وارد ہے، نیز یہ کہ احادیثِ مبارکہ میں سلام کرنے اور اس کے جواب دینےکے لیے خاص الفاظ سکھائے گئےہیں، جو "السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ" اور " وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ"ہیں، اس لیے اس کے علاوہ علاقائی طور پر رائج الفاظ کہنے سے سنت ادا نہ ہوگی، البتہ مسنون سلام کے بعددعائیہ کلمات ہر زبان والے اپنےعرف کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں۔
صورت مسئولہ کے مطابق مذکورہ الفاظ یعنی "ستڑے مہ شے" پہ خیر راغلے" وغیرہ اگر چہ دعائیہ کلمات ہیں ، لیکن اس کے کہنے سے یا صرف پیشانی چومنے سے سلام کی سنت ادا نہ ہوگی۔
عن أبي جرى الهجيمي، قال: أتيت النبي-صلى الله عليه وسلم، فقلت: عليك السلام يا رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:" لا تقل: عليك السلام، فإن عليك السلام تحية الموتى'. (سنن أبي داود، رقم الحديث:5195، ج:7، ص:501)
عن عمران بن حصين، قال: جاء رجل إلى النبي- صلى الله عليه وسلم، فقال: السلام عليكم، فرد عليه، ثم جلس، فقال النبي-صلى الله عليه وسلم: "عشر"، ثم جاء آخر، فقال: السلام عليكم ورحمة الله، فرد عليه، فجلس، فقال: "عشرون"، ثم جاء آخر، فقال: السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، فرد عليه، فجلس، فقال: "ثلاثون. (سنن أبي داود، رقم الحدیث:5209، ج:7، ص:491)
عن عبد الجبار بن الحارث بن مالك، قال: وفدت على رسول الله صلى الله عليه وسلم من أرض سراة، فأتيت النبي صلى الله عليه وسلم فحييته بتحية العرب، فقلت: أنعم صباحا، فقال: «إن الله قد حيى محمدا وأمته بغير هذه التحية، بالتسليم بعضها على بعض ، فقلت: السلام عليكم يا رسول الله، فقال: وعليك السلام. (معرفة الصحابة لأبي نعيم، ج:4، ص:1882)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں