بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مضاربت میں منافع کی تقسیم کا طریقہ کار
سوال
ایک شخص نے دوسرے شخص کو مضاربت کے لیے دو لاکھ روپے دیے۔ مضارب نے اس رقم سے سامان خرید کر فروخت کر دیا۔ فروخت کے بعد وہ پہلے اصل سرمایہ (دو لاکھ روپے) رب المال کے حوالے کرتا ہے، پھر حاصل شدہ منافع کو طے شدہ نسبت کے مطابق تقسیم کر لیتا ہے۔ مضارب کا کہنا ہے کہ بعض اوقات سرمایہ واپس کرنے اور منافع تقسیم کرنے کے بعد کچھ سامان یا مشینری وغیرہ باقی رہ جاتی ہے، جس کی مالیت تقریباً پانچ یا دس ہزار روپے ہوتی ہے۔ مضارب کا دعویٰ ہے کہ چوں کہ اس نے محنت کی ہے، اس لیے یہ باقی ماندہ اشیاء اسی کی ملکیت ہیں۔دریافت طلب امر یہ ہے کہ مذکورہ باقی ماندہ اشیاء شرعاً کس کی ملکیت شمار ہوں گی؟ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔بحوالہ جواب دیا جائے۔
جواب
واضح رہے کہ مضارب اور رب المال آپس میں جب عقد مضاربت ختم کریں توجو رقم نقد کی صورت میں موجود ہو،اس سے مزید خریداری نہیں کی جائے گی ۔ اور مضاربت کے سرمایہ سے اگر مشینری یا سامان وغیرہ خریداگیا ہو تو اس کو بیچ کر نقد رقم حاصل کی جائے گی۔ اس کے بعد حاصل شدہ مجموعی رقم میں سے سب سے پہلے رب المال کو اس کا اصل سرمایہ (راس المال)حوالہ کیا جائے گا اور اس کے بعد اگر رقم بچ جائے تو اس کو آپس میں طے شدہ نسبت کے مطابق بطور منافع تقسیم کیا جائے۔
صورت مسئولہ کے مطابق رب المال کو اصل سرمایہ واپس کر دیا گیا ہے اور حاصل شدہ منافع بھی طے شدہ نسبت کے مطابق تقسیم کر دیا گیا ہے، تاہم جو سامان یا مشینری وغیرہ باقی ہے، تو مضارب کےلیے اکیلے طور پر اس کا لینا جائز نہ ہوگا، بلکہ ان اثاثوں کو بیچنے سے حاصل ہونے والی رقم کو مضارب اور رب المال آپس میں طے شدہ نسبت کے مطابق تقسیم کریں گے ۔
ومن شرطها أن يكون الربح بينهما مشاعا لا يستحق أحدهما دراهم مسماة" من الربح لأن شرط ذلك يقطع الشركة بينهما ولا بد منها كما في عقد الشركة.( الهداية في شرح بداية المبتدي، كتاب المضاربة، ج:3، ص:200)
وإذا استوفى رأس المال، فإن فضل شيء كان بينهما لأنه ربح وإن نقص فلا ضمان على المضارب" لما بينا.( الهداية في شرح بداية المبتدي، كتاب المضاربة، ج:3، ص:207)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں