بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
قسطوں پر سامان بیچنے کی ایک صورت
سوال
اگر کوئی شخص کسی چیز کو خریدنا چاہے، لیکن اس کے پاس پیسے نہ ہوں اور دوسرا شخص اسے کہے کہ جس چیز کی آپ کو ضرورت ہو وہ میں خرید لوں گا، پھر اس چیز کی قیمت پر20فیصد منافع کے ساتھ قسطوں کے ساتھ آپ پر فروخت کروں گا۔ پھر اس کی دو صورتیں ہوتی ہیں، کبھی تو پوری رقم قسط وارادا کی جاتی ہے اور کبھی کچھ رقم (مثلا آداھارقم )نقد اداکی جاتی ہے اور باقی رقم قسط وار ادا کی جاتی ہے۔ تو سوال یہ ہےکہ یہ 20 فیصد منافع کا حساب کل قیمت پر لگایا جائے گا، یاوصول شدہ نقد رقم کو منہا کرنے کے بعد باقی رقم پر منافع لگایا جائے گا؟
جواب
واضح رہے کہ اپنی مملوکہ چیز دوسرے پر نقد یاادھار بیچنا جائز ہے بشرطیکہ قیمت اور ادائیگی کی مدت معلوم ہو، نیز بیع مرابحہ میں عقد کے وقت جتنےمنافع پر بات طے ہوجائے تو اسی منافع کے ساتھ مشتری قیمت ادا کرےگا۔
صورتِ مسئولہ میں اگر بائع اور مشتری کے درمیان20 فیصد منافع کی بات کل قیمت کے اعتبار سے ہوئی ہو تو منافع کا حساب کل قیمت پر لگایا جائے گا۔ اور اگر ان کی بات نقد رقم منہا کرکے باقی رقم پر منافع لگانے کی بات ہوئی ہو تو نقدرقم کو منہا کرکے باقی رقم پر 20 فیصد منافع کا حساب لگایا جائے گا۔
المرابحة: نقل ما ملكه بالعقد الأول بالثمن الأول مع زيادة ربح. (الهداية، كتاب البيوع، باب المرابحة والتولية، ج 3، ص:56)
يلزم أن تكون المدة معلومة في البيع بالتأجيل و التقسيط؛لأن جهالته تفضي إلى النزاع. (شرح المجلة لخالد الأتاسي، رقم المادة:236، كتاب البيوع، الفصل الثاني في بيان المسائل المتعلقة بالبيع بالنسيئة والتأجيل، ج:2، ص:167)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں