بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
وقت مقررہ سے پہلے عقد مضاربت ختم کرنا
سوال
احمد ایک بلڈر ہے جو بلڈنگیں تعمیر کرتا ہے۔ کریم نے احمد کو ایک کروڑ دس لاکھ روپے بطورِ مضاربہ دیئے اور شرعی تقاضے کے مطابق (نفع و نقصان میں شریک ہونے کی بنیاد پر) معاہدہ طے ہوا۔ اس معاہدے کی مدت میں ابھی آٹھ ماہ باقی ہیں۔ اسی دوران کریم نے احمد کو ایک اور معاہدے کے تحت مزید ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے دیئے اور آپس میں معاملات طے پا گئے۔ اس دوسرے معاہدے کو ابھی تقریباً ایک سال ہو چکا ہے۔ اب کریم کی خواہش ہے کہ احمد کے ساتھ ہونے والے اپنے دونوں معاہدات منسوخ کرے اور تینوں رقوم (پہلے معاہدے کی رقم، اسکا منافع اور دوسرے معاہدے کی رقم) ملا کر ایک اور معاہدہ کیا جائے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس طرح دونوں معاہدات کو منسوخ کرنے کا حق کریم کو حاصل ہے یا نہیں؟ جبکہ احمد دونوں معاہدات کی تنسیخ پر راضی ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ اس طرح کرنا شرعاً درست نہیں۔ قرآن و سنت اور فقہ حنفی کی روشنی میں واضح جواب عنایت فرمائیں۔
جواب
واضح رہے کہ رب المال اور مضارب میں سے ہر ایک کو عقد مضاربت فسخ کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے۔ بشرط یہ کہ رأس المال عقد فسخ کرتے وقت نقدی کی صورت میں ہو، اگر عقد فسخ کرتے وقت رأس المال نقدی کی صورت میں موجود نہ ہو، بلکہ سامان کی صورت میں ہو تو پھر رأس المال نقدی ہونے تک مضارب کو اثاثہ فروخت کرنے کا موقع دیا جائے گا تاکہ نفع متعین ہوجائے جس پر عقد ہوا تھا۔ اور دونوں میں سے جو بھی عقد مضاربت کو ختم کرنا چاہے، وہ دوسرے کو اس کی اطلاع دے، تاکہ اسے فسخ کا علم ہو۔
لہذا صورت مسئولہ میں کریم نے احمد کو بطور مضاربت جو پیسے دیئے ہیں اور عقد مضاربت کیا ہے، پھر کریم ان دونوں معاہدات کو فسخ کرنا چاہتا ہے تو اگر راس المال نقدی کی صورت میں موجود نہ ہو، بلکہ سامان کی صورت میں ہو تو پھر رأس المال نقدی ہونے تک مضارب کو اثاثہ فروخت کرنے کا موقع دیا جائے گا جب رأس المال نقد ہو جائے تو تب عقد فسخ کیا جائے گا اور پھر فسخ کرنے کے بعد نیا عقد شرعی اصولوں کے مطابق طے کرنے کا دونوں کو اختیار ہے۔
وأما صفة هذا العقد فهو أنه عقد غير لازم، ولكل واحد منهما أعني رب المال والمضارب الفسخ، لكن عند وجود شرطه، وهو علم صاحبه لما ذكرنا في كتاب الشركة، ويشترط أيضا أن يكون رأس المال عينا وقت الفسخ دراهم أو دنانير.(بدائع الصنائع، كتاب المضاربة، فصل في صفة عقد الضاربة، ج:6، ص:109)
المضاربة: مشتقة من الضرب في الأرض، سمي به، لأن المضارب يستحق الربح بسعيه وعمله، وهي مشروعة للحاجة إليها … قال: المضاربة عقد على الشركة بمال من أحد الجانبين، ومراده الشركة في الربح، وهو يستحق بالمال من أحد الجانبين، والعمل من الجانب الآخر، ولا مضاربة بدونها، ألا ترى أن الربح لو شرط كله لرب المال كان بضاعة، ولو شرط جميعه للمضارب كان قرضا. (الهداية، كتاب المضاربة، ج:3، ص:200)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں