بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
غير وقف شده دوكانوں كے اوپر بنائی گئی مسجد کی شرعی حیثیت
سوال
ہمارے محلہ میں تقریباً 32 سال قبل دوکانوں کے اوپر ایک مسجد/مصلیٰ قائم کیا گیا تھا۔ ،اوپر والی منزل کو نماز اور مسجد کے لیے مخصوص کرکے وقف کیا گیا تھا۔ جبکہ نیچے کا حصہ ابھی تک وقف نہیں اسی وقف شدہ حصے میں باقاعدہ مسجد قائم کی گئی، جہاں گزشتہ بتیس سال سے پنج وقتہ نماز، جمعہ اور دیگر عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔مسجد کی تعمیر، چھت، بجلی، میٹر اور دیگر تمام ضروری اخراجات چندہ اور وقف کے مال سے پورے کیے گئے۔ مسجد کا ایک مستقل نام بھی رکھا گیا اور وہ محلہ کی معروف اور آباد مسجد ہے۔ مزید یہ کہ مسجد کی دوسری اور تیسری منزل بھی موجود ہے اور مجموعی طور پر عمارت مسجدہی کے استعمال میں آ رہی ہے۔ مذکورہ بالا صورت میں اوپر وقف شدہ منزل میں قائم اس مسجد کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا اسے مسجدِ شرعی شمار کیا جائے گا یا صرف مصلیٰ؟
جواب
واضح رہے کہ مسجد شرعی کے لیے ضروری ہے کہ اس کے اوپر اور نیچے کا حصہ دونوں مسجد یا اس کے مصالح کے لیے وقف ہو،چنانچہ اگر کسی مسجد کے نیچے تہہ خانہ یا دوکانیں ہو، یا اس کے اوپر دوکانیں وغیرہ ہوں اور وہ وقف نہ ہوں تو وہ مسجد شرعی نہیں کہلائے گی، اگر چہ اس میں لمبے عرصہ سے نمازیں پڑھی جاتی ہوں، البتہ اگر کمرے اور دوکانیں مسجد کے مصالح کے لیے وقف ہوں، تو اس صورت میں وہ مسجد شرعی شمار ہوگی۔
صورت مسئولہ کے مطابق جب مذکورہ دوکانیں مسجد کے مصالح کے لیے وقف نہیں ،تو اس کے اوپر بنائی گئی مسجد ،مسجدِشرعی شمار نہ ہوگی۔
ومن جعل مسجدا تحته سرداب أو فوقه بيت وجعل باب المسجد إلى الطريق وعزله فله أن يبيعه وإن مات يورث عنه، ولو كان السرداب لمصالح المسجد جاز كما في مسجد بيت المقدس كذا في الهداية. (الفتاوى الهندية، کتاب الوقف، ج:2، ص:408)
(وإذا جعل تحته سردابا لمصالحه) أي المسجد (جاز) كمسجد القدس (ولو جعل لغيرها أو) جعل (فوقه بيتا وجعل باب المسجد إلى طريق وعزله عن ملكه لا) يكون مسجدا... قال في البحر: وحاصله أن شرط كونه مسجدا أن يكون سفله وعلوه مسجدا لينقطع حق العبد عنه لقوله تعالى :وأن المساجد لله بخلاف ما إذا كان السرداب والعلو موقوفا لمصالح المسجد، فهو كسرداب بيت المقدس هذا هو ظاهر الرواية. ( رد المحتار علی الدرالمختار، کتاب الوقف، ج:6، ص:547)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں