بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
شوہر کی خدمت نہ کرنے والی عورت کے لیے نان نفقہ
سوال
اگر كوئی عورت شوہرکی نافرمان ہو، خاوند کے جائز حقوق ادا نہیں کرتی، اس کی خدمت سے انکار کرتی ہو، یہاں تک کہ دوسروں کو بھی اس سے منع کرتی ہو، توایسی صورت میں بیوی کا خاوند کے ذمہ کچھ حق رہتا ہے یا نہیں؟ جب کہ اس عورت کی ضروریات اس کے شادی شدہ بچے پوری کرتے ہیں۔
جواب
واضح رہے کہ جب کسی مرد اور عورت کا نکاح ہو جائے، تو ان میں سے ہر ایک کے دوسرے کے ذمہ کچھ حقوق واجب ہوتے ہیں، مثلا بیوی کے ذمہ یہ ضروری ہوتاہے کہ وہ شوہرکے جائز حقوق ادا کرے، اور اس کا خیال رکھے اور بیوی کے لیے شوہر کے ذمے مہر، نان نفقہ اور سکنی لازم ہوجاتا ہے، البتہ اگر بیوی نافرمان ہو، شوہر کے جائز حقوق ادا نہ کرتی ہواور شوہر کے گھر سے چلی گئی ہو اور شوہر کے طلب کرنے پر بھی واپس نہ آتی ہو، تو ایسی صورت میں شوہر کے ذمہ اس کے لیے نان نقفہ لازم نہیں ہوتا، اور اگر بیوی شوہر کے ساتھ گھر میں رہتی ہو، لیکن جائز حقوق ادا نہ کرتی ہو، تو اس کی وجہ سے اس کا نان نفقہ نہیں روکاجاسكتا۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر مذکورہ عورت شوہر کی نافرمان ہو،لیکن شوہر کے ساتھ گھر میں رہتی ہو، تو شوہر کے ذمےنان نفقہ بھی واجب ہے، اوراگر حقِ مہر باقی ہو، ،تو وہ بھی اس کے ذمہ لازم ہے، تاہم عورت کے لیے ضروری ہے کہ اپنے شوہرکے جائز حقوق ادا کیا کرے، اور اس کی خدمت کرے۔
وإن نشزت فلا نفقة لها حتى تعود إلى منزله والناشزة هي الخارجة عن منزل زوجها المانعة نفسها منه بخلاف ما لو امتنعت عن التمكن في بيت الزوج لأن الاحتباس قائم. (الفتاوى الهندية، كتاب النفقات، ج:1، ص:595)
ثم فسر الخصاف رحمه الله الناشزة فقال: إن الناشزة هي الخارجة من منزل زوجها المانعة نفسها منه، لأنها إذا كانت مقيمة مع الزوج في منزله فالظاهر أن الزوج يقدر عليها، فلا يوجب بطلان نفقتها. (الفتاوی التاتارخانیة، كتاب النفقات، ج:5، ص:365)
(فتجب للزوجة) بنكاح صحيح، فلو بان فساده أو بطلانه رجع بما أخذته من النفقة بحر (على زوجها) ؛ لأنها جزاء الاحتباس، وكل محبوس لمنفعة غيره يلزمه نفقته. (رد المحتار علی الدرالمختار، كتاب النفقات، ج:5، ص:280)
(لا) نفقة لأحد عشر و(خارجة من بيته بغير حق) وهي الناشزة حتى تعود ولو بعد سفره قيد بالخروج؛ لأنها لو مانعته من الوطء لم تكن ناشزة. ( رد المحتارعلی الدرالمختار، كتاب النفقات، ج: 5، ص:286)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں