بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
دوکانوں کے اوپر بنائی گئی مسجد کو مسجد شرعی میں تبدیل کرنا
سوال
اگر کوئی مسجد دوکانوں کے اوپر بنائی گئی ہو، اور اس کے نیچے کی جگہ وقف نہ ہو، بلکہ صرف اوپر کا حصہ وقف ہو،اور اب اس موجودہ مسجد کے نیچے والی زمین خرید کر مسجد میں شامل کرنے اور توسیع کا قوی امکان موجود ہو ، اور ساتھ میں اہل محلہ کے پاس چار مرلہ زمین ہو، جس پر مسجد بنانے کو وہ تیار ہو، تو اس صورت میں اس قدیم مسجد کے نیچے کی جگہ خریدکر مسجد میں شامل کرنازیادہ مناسب ہے،؟ یا یہ کہ اس الگ زمین پر مسجد بنائی جائے جو اہل محلہ نے متعین کیا ہے؟ موجودہ مسجد کے ہوتے ہوئے نئی مسجد کا الگ نام رکھنا اور لوگوں کو اس کی طرف منتقل ہونا شرعاً کیسا ہے؟ جبکہ موجودہ مسجد پہلے سے قائم، آباد، معروف، سہولیات سے آراستہ اور شرعی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
جواب
واضح رہے کہ جب کوئی مسجد، مسجد شرعی نہ ہوتو اس کو بیچنا،یا اس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا جائز ہوتا ہے، اور ایسی دوکانوں کے اوپر بنائی گئی مسجد جو مسجد کے مصالح کے لیے وقف نہ ہو، مسجدِ شرعی شمار نہیں ہوتی۔نیز یہ کہ محلہ میں ایک مسجد شرعی کے ہوتے ہوئے، بالکل قریب میں دوسری مسجد بغیر ضرورت کے بنانا مناسب نہیں۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق جب دوکانوں کے اوپر بنائی گئی مذکورہ مسجد، مسجدشرعی نہیں، بلکہ مصلی ہے،تو اس کو مسجد شرعی بنانے کے لیے اگر نیچے کی دوکانیں آسانی سے مل سکتی ہوں، اور مسجد کے فنڈ میں اس کی گنجائش ہو،تو اس مصلی ہی كو مسجدِ شرعی بنانے کے لیے اس کے نیچے دوکانوں کو خریدنازیادہ مناسب ہوگا، البتہ اگر یہ جگہ لوگوں کے لیے تنگ ہو اور دوسری جگہ وسیع ہو، تو اس صورت میں اُس دوسری زمین پر مسجد بنانا مناسب ہوگا۔ بہتر ہوگا کہ اس سلسلے میں علاقائی ماحول اور لوگوں کے احوال سے واقف علمائے کرام سے مشورہ کرکے حکمت ومصلحت کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔
ومن جعل مسجدا تحته سرداب أو فوقه بيت وجعل باب المسجد إلى الطريق وعزله فله أن يبيعه وإن مات يورث عنه. (الفتاوى الهندية، کتاب الوقف، ج:2، ص:455)
وفي القنية مبادلة دار الوقف بدار أخرى أنما تجوز إذا كانتا في محلة واحدة أو تكون المحلة المملوكة خيرا من المحلة الموقوفة وعلى عكسه لا يجوز وإن كانت المملوكة أكثر مساحة وقيمة وأجرة لاحتمال قلة رغبات الناس فيها لدناءتها. (مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر، کتاب الوقف، ج:1، ص:736)
أهل محلة قسموا المسجد وضربوا فيه حائطا ولكل منهم إمام على حدة ومؤذنهم واحد لا بأس به، والأولى أن يكون لكل طائفة مؤذن، قال ركن الصباغي كما يجوز لأهل المحلة أن يجعلوا المسجد الواحد مسجدين
فلهم أن يجعلوا المسجدين واحدا لإقامة الجماعة، أما للتذكير والتدريس فلا؛ لأنه ما بني له وإن جاز فيه، كذا في القنية. (الفتاوى الهندية،كتاب الكراهية، ج:5، ص: 320)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں