بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مسلسل قطرات نکلنے والے مریض کی نماز اور کپڑوں کا حکم
سوال
ایک شخص کو مسلسل پیشاب کے قطرے آتے رہتے ہیں۔ بعض اوقات اس کے بدن یا کپڑوں پر قطرے ٹپک جاتے ہیں، لیکن نجاست لگنے کی صحیح جگہ معلوم نہیں ہوتی۔ ایسی صورت میں کیا اس شخص پر پوری شلوار اور پاؤں دھونا لازم ہوگا؟ یا ظنِّ غالب کے مطابق جس جگہ نجاست ہونے کا گمان ہو، صرف اسی حصے کو دھو لینا کافی ہوگا؟ نیز کیا ایسا شخص شرعاً معذور شمار ہوگا، جس کے لیے کسی مخصوص جگہ کو دھوئے بغیر نماز ادا کرنا جائز ہوگا؟
جواب
نماز کی صحت کے لیے بدن، کپڑوں اور نماز کی جگہ کا نجاست سے پاک ہونا ضروری ہے۔ اس لیے جب تک ممکن ہو، بدن اور کپڑوں کو پاک رکھنا لازم ہے۔ چنانچہ اگر کسی شخص کو پیشاب کے قطرے آنے کی بیماری ہو اور قطرے ٹپک کر بدن یا کپڑوں کو لگ جائیں، لیکن نجاست لگنے کی متعین جگہ معلوم نہ ہو، تو احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ جس حصے پر نجاست لگنے کا احتمال ہو، اس پورے حصے کو دھو لیا جائے۔البتہ اگر یہ عذر بار بار پیش آتا ہو اور ہر مرتبہ پورے مشتبہ حصے کو دھونا باعثِ مشقت و حرج ہو، تو ظنِّ غالب کے مطابق جس جگہ نجاست لگنے کا زیادہ گمان ہو، صرف اسی حصے کو دھو لینا کافی ہوگا۔ مزید یہ کہ اگر یہ بیماری اس حد تک پہنچ جائے کہ ایک مکمل نماز کے وقت میں بدن یا کپڑوں کو پاک رکھنا ممکن نہ رہے، یعنی کپڑے دھونے یا تبدیل کرنے کے بعد بھی نماز کے دوران دوبارہ نجاست لگ جانے کا غالب اندیشہ ہو، تو ایسا شخص شرعاً معذور کے حکم میں ہوگا۔ اس صورت میں دورانِ نماز پیش آنے والی اس نجاست کی وجہ سے اس کی نماز متاثر نہیں ہوگی۔
(وغسل طرف ثوب) أو بدن (أصابت نجاسة محلا منه ونسي) المحل (مطهر له وإن) وقع الغسل (بغير تحر) وهو المختار. (قوله: هو المختار) كذا في الخلاصة والفيض وجزم به في النقاية والوقاية والدرر والملتقى، ومقابله القول بالتحري والقول بغسل الكل، وعليه مشى في الظهيرية ومنية المفتي واختاره في البدائع احتياطا.(ردالمحتار مع الدرالمختار ، كتاب الطهارة ، باب الأنجاس ، ج:1، ص:543)
مريض مجروح تحته ثياب نجسة، إن كان بحال لا يبسط تحته شيء إلا تنجس من ساعته له أن يصلي على حاله، وكذا لو لم يتنجس الثاني إلا أنه يزداد مرضه له أن يصلي فيه ۔۔والظاهر أن المراد بقوله " من ساعته " أن يتنجس نجاسة مانعة قبل الفراغ من الصلاة.(ردالمحتار على الدرالمختار ، كتاب الطهارة ، باب الحيض ، مطلب في أحكام المعذور ، ج:1، ص: 507)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں