بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
بائع کا مشتری کی طرف سے موٹر کار آگے بیچنے کے لیےوکیل بننا
سوال
اگر بائع نے مشتری کو ایک موٹر کار ادھار فروخت کی ہو، پھر اسی موٹر کار کو مشتری کے لیے کسی دوسرے شخص پر فروخت کرے، تو کیا یہ معاملہ شرعاً جائز ہے؟
جواب
بائع اور مشتری کے درمیان ایجاب و قبول مکمل ہو جانے اور مشتری کے مبیع پر قبضہ کر لینے کے بعد، مشتری کو مبیع میں تصرف کا مکمل اختیار حاصل ہو جاتا ہے۔ قبضہ کی صورت یہ ہے کہ بائع، مشتری اور مبیع کے درمیان تخلیہ کر دے اور مشتری کو اس میں تصرف کا اختیار دے دے۔اس کے بعد مشتری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ مبیع کو اپنے پاس رکھے، خود فروخت کرے، یا کسی دوسرے شخص کو اس کی فروخت کے لیے وکیل مقرر کرے۔ نیز وہ سابق بائع کو بھی فروخت کے لیے اپنا وکیل بنا سکتا ہے۔
لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر مشتری نے موٹر کار پر قبضہ کر لیا ہو، یعنی بائع نے اس کے اور موٹر کار کے درمیان تخلیہ کر دیا ہو اور اسے موٹر کار میں تصرف کا مکمل اختیار بھی دے دیا ہو، تو مشتری کو اختیار ہے کہ وہ گاڑی اپنے پاس رکھے، خود فروخت کرے، یا کسی بھی شخص کو اس کی فروخت کے لیے وکیل مقرر کر دے۔ چنانچہ اگر وہ بائع کو وکیل مقرر کرے کہ میرے لیے فروخت کرو تو بائع کا مشتری کی طرف سے وکیل بن کر اس موٹر کار کو فروخت کرنا شرعاً جائز ہے۔بشرطیکہ واقعتاً وہ کسی تیسرے آدمی کو وہ فروخت کرے،خود نقد پر کم قیمت میں نہ خریدے۔
من حكم المبيع إذا كان منقولا أن لا يجوز بيعه قبل القبض.(الفتاوى الهندية، كتاب البيوع، الباب الثاني فيما يرجع إلى انعقاد البيع، الفصل الثالث، ج:3، ص:13)
والتخلية في بيت البائع صحيحة عند محمد - رحمه الله تعالى - خلافا لأبي يوسف - رحمه الله تعالى - رجل باع خلا في دن في بيته فخلى بينه وبين المشتري فختم المشتري على الدن وتركه في بيت البائع فهلك بعد ذلك فإنه يهلك من مال المشتري في قول محمد وعليه الفتوى هكذا في الصغرى.(الفتاوى الهندية، كتاب البيوع، الفصل الثاني في تسليم المبيع وفيما يكون، ج:3، ص:16)
(وأما ركنها) : فالألفاظ التي تثبت بها الوكالة من قوله: وكلتك ببيع هذا العبد أو شرائه.(الفتاوى الهندية، كتاب الوكالة، الباب الاول في معنى الوكالة وركنها وشرطها والفاظها، ج:3، ص:560)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں