بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

ماہ محرم کے مخصوص ایام میں کالے کپڑے پہننا


سوال

ماہ محرم کے مخصوص ایام میں  کالے  کپڑے پہننا کیسا ہے؟ اور ان دنوں میں اہل تشیع کا شربت پینا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ محرم الحرام یا کسی بھی دوسرے مہینے میں کالے کپڑے پہننا اور ان کی خرید و فروخت کرنا فی نفسہ جائز ہے۔ البتہ، جہاں محرم کے مہینے میں سیاہ لباس پہننا روافض کا شعار (نشانی) بن چکا ہو، وہاں ان مخصوص ایام میں اس کے استعمال سے احتراز لازم ہے تاکہ ان سے مشابہت لازم نہ آئے۔نیزاہلِ تشیع کی طرف سے بنائی گئی سبیلوں کا شربت اگر غیر اللہ کے نام پر تیار کیا گیا ہو تو اس کا پینا حرام ہےاور اگر رسما تیارکیا گیاہو تو اس میں قباحت ہے،اس لیے اس کے پینے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

 

قال اللہ تعالی: ﴿حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ﴾(سورۃ المائدۃ:3)

عن عائشة، قالت: «خرج النبي صلى الله عليه وسلم ذات غداة وعليه مرط من شعر أسود.( سنن الترمذي، باب ما جاء في الثوب الأسود،ج:5،ح:2813،ص:119)

عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من تشبه بقوم فهو منهم.»( سنن أبي داود، كتاب اللباس، باب: في لبس الشهرة،ج:4،ح:4031،ص:78)


فتویٰ نمبر : 6701/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں