بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

نذر پوری کرنے سے عاجز ہونا


سوال

ميرے والد صاحب نے نذر ما نی تھی کہ اگر  اس کے بیٹے یعنی میرے چھوٹے بھائی کو سرکاری ملازمت ملی تو وہ ایک مہینہ روزے رکھے گا۔ اس کے بعد میرے بھائی کو سرکاری جاب ملی۔لیکن میرے والد صاحب اب ایک مہینہ روزے رکھنے پر قدرت نہیں رکھتا کیونکہ وہ بہت کمزور ہے۔ اس صورت میں میرے والد صاحب کےلیے نذر پوری کرنےکا کیا طریقہ کار ہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ اپنے اوپر کسی غیر لازم کام کو لازم کرنے کا نام نذر ہے۔ نذر ماننے کے بعد اس کا پورا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ تاہم اگر کوئی  شخص کسی کام کے  کرنے پر روزے رکھنے کی  نذر معلق کرے اور اس کام کے ہونے کے بعد اس کو پورا کرنے سے عاجز ہو جائے تو ایسی صورت میں ہر روزہ کے بدلے فدیہ لازم ہوتا ہے۔

صورتِ مسئولہ میں سائل کے والد صاحب کا یہ کہنا نذر ہے کہ'' اگر میرے بیٹے کو سر کاری ملازمت ملی تو میں ایک مہینہ روزے رکھوںگا '' لہذا اس بیٹے کو اگر ملازمت مل گئی ہو تو نذر پوری کرنے کے لیے اایک ماہ روزے رکھنا لازم ہوگا البتہ  اگر سائل کا والد صاحب واقعی کمزوری  یا بیماری کے باعث روزے  رکھنے کی قدرت نہ رکھتا ہو اور نہ آئندہ روزے رکھنے کی امید ہو تو ایسی صورت میں ہر روزہ کے بدلے فدیہ ادا کرنا لازم ہوگا، جس کی  مقدارایک صدقہ فطر ہے لیکن اگرغربت کی وجہ سے فدیہ ادا کرنے پر قادر نہ ہو تو پھر اللہ تعالی سے بخشش مانگے، امید ہے کہ اللہ تعالی اس کو معاف کرے گا۔

 

إذا قال إن فعلت كذا فعلي حجة أو صوم سنة أو صدقة ما أملكه أجزأه من ذلك كفارة يمين بخلاف ما إذا كان شرطا يريد كونه كقوله إن شفى الله مريضي لانعدام معنى اليمين فيه وهو المنع وهذا التفصيل هو الصحيح.(الهداية في شرح بداية المبتدي، كتاب الأيمان، ج:2، ص:321)

ولو أخر القضاء حتى صار شيخا فانيا أو كان النذر بصيام الأبد فعجز لذلك أو باشتغاله بالمعيشة لكون صناعته شاقة فله أن يفطر ويطعم لكل يوم مسكينا على ما تقدم، وإن لم يقدر على ذلك لعسرته يستغفر الله إنه هو الغفور الرحيم.( الفتاوى الهندية، كتاب الصوم، ج:1، ص:209)


فتویٰ نمبر : 11004/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں