بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
سنی کا اسماعیلی سے نکاح کرنا
سوال
میں سنی ہوں، اللہ کا شکر ہے، لیکن ایک یتیم لڑکی ہے، اسماعیلی ہے جس کو طلاق ہوئی ہے لیکن اس کی دو بیٹیاں ہیں اور کوئی نہیں ہے، بہت بے بس ہیں، میں کوشش کرتا ہوں کہ دونوں بچوں کو اپنے سنی مسلک میں لانے کے لیے اور دونوں بیٹیاں کافی دلچسپ ہیں، اب بات یہ ہے کہ میں اس اسماعیلی لڑکی سےشادی کرنا چاہتا ہوں توکیا یہ نکاح جائز ہے؟
جواب
واضح رہے کہ نکاح کے صحیح ہونے کے لیےضروری ہےکہ لڑکا اورلڑکی دونوں مسلمان ہوں، تاہم اگران دونوں میں سےکوئی ایک غیرمسلم ہویا اس کےعقائد ایسے ہوں کہ جن سے ضروریات دین کا انکارلازم آتا ہو، جیسے: اللہ سبحانہ وتعالی کو صفات سےخالی ماننا،اماموں کو انبیائےکرام کی طرح معصوم سمجھنا، معجزات کو باطل سمجھنا، ختم نبوت کا انکار کرنا اورمحمد بن اسماعیل کو آخری نبی ماننا، صحابہ کرام ؓ سے بغض رکھنا خصوصاً حضرات شیخین سے، قیامت کا انکا ر کرنا اور تناسخ کا عقیدہ رکھنا وغیرہ توایسے آدمی کے ساتھ نکاح کرنا جائز نہیں ۔چونکہ اسماعیلی فرقہ کے لوگ بھی مندرجہ بالا عقائد کےحامل ہوتے ہیں، لہذا ان سےنکاح کرناجائزنہیں۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگرسائل کی یہ نیت ہو کہ اسماعیلی عورت کےساتھ نکاح کےبعد اسےاوراس کی بچیوں کو اپنےمسلک میں لےآئیں گے، توشرعاً محض اس نیت کی بنیاد پراسماعیلی لڑکی سےنکاح جائزنہیں ہوسکتا، پہلےوہ صدقِ دل سےتمام کفریہ عقائد سے توبہ تائب ہوکرسنی مسلمان ہوجائےتوپھراس سےنکاح کیا جاسکتا ہے۔
قال اللہ تعالی: ﴿لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمْ وَلَا هُمْ يَحِلُّونَ لَهُنَّ﴾. (الممتحنة: ١٠)
وبهذا ظهر أن الرافضي إن كان ممن يعتقد الألوهية في علي، أو أن جبريل غلط في الوحي، أو كان ينكر صحبة الصديق، أو يقذف السيدة الصديقة فهو كافر لمخالفته القواطع المعلومة من الدين بالضرورة، بخلاف ما إذا كان يفضل عليا أو يسب الصحابة فإنه مبتدع لا كافر.(رد المحتار على الدر المختار، كتاب النكاح، فصل في المحرمات، مطلب في وطي السراري، ج:4، ص:135)
ومنها أن لا تكون المرأة مشركة إذا كان الرجل مسلما فلا يجوز للمسلم أن ينكح المشركة لقوله تعالى { ولا تنكحوا المشركات حتى يؤمن } ويجوز أن ينكح الكتابية لقوله عز وجل{والمحصنات من الذين أوتوا الكتاب من قبلكم} والفرق أن الأصل أن لا يجوز للمسلم أن ينكح الكافرة لأن ازدواج الكافرة والمخالطة معها مع قيام العداوة الدينية لا يحصل السكن والمودة الذي هو قوام مقاصد النكاح. (بدائع الصنائع،کتاب النکاح،فصل في شرط أن يكون للزوجين،ج:3،ص458)
لا يجوز نكاح المجوسيات ۔ ۔ ۔ والمعطلة والزنادقة والباطنية والإباحية وكل مذهب يكفربه معتقده كذافي فتح القدير.(الفتاوی الهندية، الباب الثالث فی بیان المحرمات،القسم السابع المحرمات بالشرک،ج:1،ص:282)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں